لگژری آئٹم کامتبادل پاکستان میں تیار ہوناچاہیے‘ جاویدبلوانی
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260104-01-8
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس جاوید بلوانی میرا برانڈ پاکستان نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں اہم نکات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے تمام اسلامی ممالک کو اپنے اپنے برانڈز بنانے چاہئیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان میں امپورٹ ہونے والی اشیاء ، خصوصاً لگژری آئٹمز کا متبادل پاکستان میں ہی تیار ہونا چاہیے تاکہ عوام کو سہولت ملے اور ملک کا زرمبادلہ بچے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک میں رہ کر ہی سب کچھ ٹھیک کریں گے لیکن ’’انڈر دی ٹیبل‘‘ (رشوت/بدعنوانی) کے کلچر کو روکنا ہوگا ۔ جاوید بلوانی نے شکوہ کیا کہ یہاں اچھا کام کرنے والوں کی پذیرائی نہیں ہوتی، وزیر صنعت و تجارت کو خود چل کر یہاں آنا چاہیے تھا اور منتظمین و تاجروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
لیجنڈ گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے۔حال ہی میں عطا اللہ خان نے ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔آخرت کے حوالے سے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی قبر تیار کرلی ہے، عیسیٰ خیل میں میری قبر تیار ہے۔لیجنڈ گلوکار کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندانی قبرستان الگ ہے، میں نے خاندانی قبرستان سے تھوڑی دوری پر اپنی قبر بنوائی ہے، اس جگہ پر دو تین قبروں کی جگہ ہے۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بہت پیارے دوست اس دنیا سے چلے گئے، ماں باپ اور ایک بہن بھی دنیا سے رخصت ہوگئی، ہم نے بھی ایک دن چلے جانا ہے۔