data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے وینزویلا میں حالیہ کشیدگی میں اضافے، خاص طور پر امریکا کی جانب سے کی گئی فوجی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی پیش رفت نہ صرف وینزویلا بلکہ پورے خطے کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔

سیکریٹری جنرل نے خبردار کیا کہ وینزویلا کی داخلی صورتحال سے قطع نظر، اس نوعیت کی فوجی کارروائیاں ایک خطرناک مثال قائم کرتی ہیں جو مستقبل میں عالمی امن و سلامتی کے لیے مسائل پیدا کر سکتی ہیں، طاقت کے استعمال سے بحران حل ہونے کے بجائے مزید پیچیدہ ہو جاتا ہے۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام فریقین بین الاقوامی قانون، بالخصوص اقوام متحدہ کے چارٹر کی مکمل پاسداری کریں، حالیہ پیش رفت میں بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کا احترام نظر نہیں آیا، جو عالمی قانونی نظام کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے وینزویلا کے تمام سیاسی اور دیگر فریقین پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے بامقصد اور جامع مذاکرات کی راہ اپنائیں، بات چیت ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے موجودہ بحران کا پُرامن اور دیرپا حل نکالا جا سکتا ہے۔

سیکرٹری جنرل نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ وینزویلا میں حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرے اور ایسے اقدامات سے گریز کرے جو خطے میں مزید عدم استحکام کا سبب بنیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کے

پڑھیں:

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو عالمی اعزاز پر مبارکباد

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزارتِ خزانہ کی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ عائشہ جاوید کو عالمی شہرت یافتہ اشاعتی ادارے راؤٹلیج (Routledge) کی کتاب “Women in Public Finance: Stories of Gender in Budgeting” میں بطور مصنفہ شامل کیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے محترمہ عائشہ جاوید کی اس شاندار کامیابی کو پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تحریر کردہ باب “Limitless Skies and Endless Dreams” ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور عوامی مالیات، پالیسی سازی اور صنفی حساس بجٹ سازی (Gender-Responsive Budgeting) کے شعبوں میں پاکستانی خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

مزیدپڑھیں:میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی خواتین کی کامیابیاں نہ صرف ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرتی ہیں بلکہ پاکستان کے سرکاری شعبے سے وابستہ افسران کی غیر معمولی صلاحیتوں، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا بھی ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اعزازات بالخصوص نوجوان خواتین کے لیے باعثِ تحریک ہیں اور انہیں قومی ترقی اور عوامی خدمت میں مؤثر کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خواتین کی بااختیار شرکت، قیادت اور پیشہ ورانہ ترقی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ، مساوی مواقع اور شمولیتی ماحول ہی مؤثر طرزِ حکمرانی اور پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہیں

متعلقہ مضامین

  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو عالمی اعزاز پر مبارکباد
  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، عالمی منڈی میں تشویش کی لہر
  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ