چین، فرانس، ایران، کولمبیا اور کیوبا کی وینزویلا میں امریکی فوجی آپریشن کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو/بیجنگ/پیرس: روس کے بعد چین، فرانس، ایران، کولمبیا اور کیوبا نے بھی وینزویلا میں امریکا کی جانب سے کیے گئے فوجی آپریشن کی سخت مذمت کی ہے اور اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایک خودمختار ملک کے خلاف طاقت کا استعمال کیا ہے جو نہ صرف بین الاقوامی قانون بلکہ وینزویلا کی آزادی پر بھی حملہ ہے، چین نے امریکا پر زور دیا کہ وہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی مکمل پاسداری کرے۔
فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے بھی وینزویلا پر امریکی حملے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر کی گرفتاری عالمی قوانین کے خلاف ہے، کسی ملک کے صدر کو ہٹانا اور اس کی خودمختاری کو نقصان پہنچانا درست نہیں، وینزویلا کے مستقبل کا فیصلہ صرف وہاں کے عوام کو کرنا چاہیے۔
ایران نے امریکی حملے کو وینزویلا کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ایرانی قیادت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری کارروائی کرے اور اس حملے کے ذمہ داروں کو جواب دہ ٹھہرائے۔
اس کے علاوہ کولمبیا اور کیوبا کی قیادت نے بھی مادورو حکومت کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے اور خطے میں کشیدگی بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اس سے قبل روس نے بھی وینزویلا پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ وینزویلا کی قیادت کی ملکی مفادات اور خودمختاری کے دفاع کی پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا،لاطینی امریکا کو امن کا خطہ رہنا چاہیے اور ضروری ہے کہ مزید کشیدگی کو روکا جائے جبکہ بات چیت کے ذریعے بحران کا حل تلاش کیا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے بھی
پڑھیں:
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم