بیجنگ (ویب ڈیسک)چین نے وینزویلا میں امریکی اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو زبردستی حراست میں لے کر ملک سے باہر منتقل کرنے پر شدید تشویش ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی اقدام بین الاقوامی قوانین، تعلقات اور یو این چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔سابق امریکی نائب صدر کاملا ہیرس کی وینزویلا پر حملے کی مذمت

ترجمان نے کہا کہ امریکا صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی سلامتی یقینی بنائے اور انہیں فوری رہا کرے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا وینزویلا کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش بند کرے اور مسائل مذاکرات سے حل کرے۔

یاد رہے کہ وینزویلا پر امریکی حملے کے بعد وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو پکڑ کر طیارے میں نیویارک پہنچایا گیا جہاں سے مادورو اور ان کی بیوی کو ہیلی کاپٹر میں مین ہیٹن بروکلین کے حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نکولس مادورو کو نیویارک کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، ان پر منشیات اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلے گا۔

 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نکولس مادورو اور ان

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار