نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ بیجنگ کے دوران پاکستان اور چین نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے بیجنگ میں اعلیٰ سطح کی سفارتی سرگرمیوں کے دوران چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو ہائی شنگ سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے پلینری اجلاس کی کامیابی پر مبارک باد دی۔

ملاقات میں دونوں ممالک نے پاک چین تعلقات کی مضبوط بنیاد اور مستقبل کے امکانات پر اطمینان کا اظہار کیا، پارٹی ٹو پارٹی روابط، علاقائی صورتحال اور سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ دونوں جانب نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کو شایان شان انداز میں منانے پر بھی اتفاق کیا۔

اسحاق ڈار نے چین کے ایگزیکٹو نائب وزیراعظم ڈِنگ شوئے شیانگ سے ملاقات میں پاک چین ہمہ موسمی تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کا عزم دہرایا۔

چین کے نائب وزیراعظم نے پاکستان کی قیادت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے چین کے بنیادی مفادات کی حمایت کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے سی پیک کے منصوبوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے دورہ بیجنگ کے دوران ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد بن حاجی حسن، بنگلہ دیش کے خارجہ مشیر توحید حسین اور مصر کے وزیر خارجہ بدر احمد محمد عبدالعاطی سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک رابطے بھی کیے۔

بات چیت میں دوطرفہ تعلقات، ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورت حال اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور تمام فریقین نے مسائل کے حل کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

یاد رہے کہ اسحاق ڈار چین میں ساتویں پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسحاق ڈار پاک چین دوستی دورہ چین دوطرفہ تعاون دوطرفہ تعلقات سی پیک وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار پاک چین دوستی دورہ چین دوطرفہ تعاون دوطرفہ تعلقات سی پیک وی نیوز اسحاق ڈار اتفاق کیا پر اتفاق پاک چین سی پیک

پڑھیں:

کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔

بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار