چیئرمین پیپلز پارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیپلز پارٹی قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق ایک جمہوری، منصفانہ اور عوام دوست پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو انکے یومِ پیدائش کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھٹو شہید پاکستان کے محروم، مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی لازوال آواز ہیں۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ قائدِ عوام نے عوام کو وقار، شناخت اور امید دی اور یہ انقلابی سوچ متعارف کروائی کہ اصل طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روٹی، کپڑا اور مکان کے فلسفے سے لے کر 1973ء کے متفقہ آئین تک، بھٹو شہید نے غریب عوام کے خوابوں کو ریاستی ایجنڈا بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی بنیاد بھی شہید بھٹو نے ایٹمی پروگرام کا آغاز کر کے رکھی۔ 

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھٹو شہید کی شہادت ان کے نظریات کو خاموش نہ کر سکی، جو آج بھی نسل در نسل ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کا حوصلہ عطا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا مزید کہا کہ دار و رسن پر بھی قائدِ عوام نے پاکستان کو جرات، خودمختاری اور امید کا ایک دائمی ورثہ عطا کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیپلز پارٹی قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق ایک جمہوری، منصفانہ اور عوام دوست پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ہر اس آواز میں زندہ ہیں جو حقوق کی بات کرتی ہے، ہر اس مطالبے میں جو مساوات کے لیے اٹھتا ہے اور ہر اس خواب میں زندہ ہیں جو ایک ہمدرد، جمہوری اور سربلند پاکستان کا تصور رکھتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی بھٹو شہید نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار