data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاک افغان تجارتی گزرگاہوں کی بحالی کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے تاجر رہنماؤں کے درمیان زوم میٹنگ ہوئی جس میں دوطرفہ تجارت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

لنڈی کوتل اور خیبر کے علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اجلاس کی صدارت پاکستان کی جانب سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ اور ایس ایم تنویر نے کی، جبکہ افغانستان کی جانب سے افغان چیمبر آف کامرس کے سرپرست سید کریم ہاشمی نے اجلاس کی قیادت کی۔

اجلاس میں دونوں ممالک کے تاجروں پر مشتمل ایک 12 رکنی مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہوا، جس میں پاکستان اور افغانستان کے چھ، چھ نمائندے شامل ہوں گے۔ طے پایا کہ کمیٹی کا پہلا اجلاس 6 جنوری کو طورخم سرحد پر ہوگا، جہاں تجارتی گزرگاہیں کھولنے اور تجارت کی بحالی کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔

پاکستان کی جانب سے سید جواد حسین کاظمی کو کمیٹی کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے۔ ایس ایم تنویر کے مطابق مشترکہ کمیٹی کی میٹنگز مختلف شہروں میں منعقد کی جائیں گی اور یہ فورم دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے کردار ادا کرے گا۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاجر تعاون کے ذریعے ممالک کو قریب لانے میں پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔تاجر رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ کمیٹی کی کوششوں سے تجارتی رکاوٹیں کم ہوں گی اور سرحدی گزرگاہوں پر معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھیں گے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف

ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی سمندری تجارت میں اہم بہتری، کراچی اور گوادر بندرگاہوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی
  • سمندری تجارت میں بہتری، کراچی اور گوادر بندرگاہوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی
  • حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ میں تاخیر کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی
  • کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
  • کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سفر کا نیا معاہدہ
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی