وینزویلا کی فوج کاقومی خود مختاری کیلئے مکمل آپریشنل تیاریوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراکس: وینزویلا فوج نے قومی خودمختاری کیلئے مکمل آپریشنل تیاریوں کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کارروائی کے بعد ملک بھر میں فوجی الرٹ نافذ کر دیا گیا اور وینزویلا کی فوج نے ڈیلسی روڈریگیز کو عبوری صدر تسلیم کر لیا۔
دوسری جانب وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز نے عبوری صدرکی ذمہ داریاں سنبھال لیں، اُنہوں نے سب صدر نکولس مادورو سے وفاداری کا اعلان بھی کر دیا۔
خیال رہے عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز نے پہلے خطاب میں امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ تاریخ اور انصاف ذمہ داروں کا احتساب کریں گے۔
وینزویلا فوج نے قومی خود مختاری کیلئے مکمل آپریشنل تیاریوں کا اعلان کردیا جس کے بارے میں آئندہ لائحہ عمل سے آگاہ کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کا اعلان
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔