پی ایف یو جے کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال کا گولارچی پریس کلب کادورہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260105-2-15
بدین(نمائندہ جسارت )ملک گیر صحافتی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی مرکزی صدر اور اسلام آباد پریس کلب کی سابقہ سینئر نائب صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال نے بدین پریس کلب اورگولاڑچی پریس کلب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی صحافیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر سعدیہ کمال نے کہا کہ پی ایف یو جے ورکرز ملک بھر میں گراس روٹ لیول تک متحرک انداز میں کام کر رہی ہے اور یہ واحد صحافتی تنظیم ہے جس کی مرکزی قیادت پاکستان کے ہر شہر میں نہ صرف باقاعدہ دورے کر رہی ہے بلکہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے منظم اور مؤثر کردار بھی ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جہاں صحافتی اداروں میں ڈاؤن سائزنگ کے باعث صحافیوں کو نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے، وہاں نوجوان صحافی سوشل میڈیا کے مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال کے ذریعے نہ صرف اپنے مسائل اجاگر کر سکتے ہیں بلکہ اسے باعزت روزگار کا ذریعہ بھی بنا سکتے ہیں اس موقع پر اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی حمیداللہ عابد بھی ڈاکٹر سعدیہ کمال کے ہمراہ موجود تھے جنہو نے فری لانس صحافت اور صحافیوں کے لیے منعقد کی جانے والی ورکشاپس سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی بعد ازاں بدین پریس کلب کے صدر شوکت میمن نائب صدر عمران عباس خواجہ جنرل سیکریٹری عبد الشکور میمن سوشل سیکریٹری اور پی ایف یو جے ورکرز ضلع بدین کے مرتضیٰ میمن نے خطاب کیا اور صحافیوں سمیت پریس کلبز کو درپیش مسائل سے آ گاہ کیا ڈاکٹر سعدیہ کمال اور اے آر یو جے ورکرز کے صدر عبیداللہ عابد کا پریس کلب پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں سندھ کی ثقافت اجرکیں اور لونگی کے تحائف پیش کیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر سعدیہ کمال پریس کلب
پڑھیں:
پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی اور علمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کو نئے کمپیوٹر عطیہ کر دیے، جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن کے تعاون سے قائم جدید کمپیوٹر لیبارٹری اور تزئین و آرائش شدہ کلاس رومز کا بھی افتتاح کر دیا گیا۔
تقریب میں بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر اور ڈھاکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اے بی ایم عبیدالاسلام نے مشترکہ طور پر کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے تعلیم، تحقیق، ثقافتی روابط اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
ہائی کمشنر عمران حیدر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر لیب کا قیام صرف نئی سہولیات کی فراہمی نہیں بلکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیم، ثقافتی ہم آہنگی اور نئی نسل کے روشن مستقبل کے لیے مشترکہ عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جدید لیبارٹری طلبہ اور اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافے، تحقیق کے فروغ اور معیاری تعلیم کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم باہمی اعتماد، تعاون اور عوامی روابط کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ہے، اسی مقصد کے تحت پاکستانی ہائی کمیشن مختلف تعلیمی اور علمی تعاون کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کی جامعات کے درمیان مشترکہ تحقیقی منصوبوں، اساتذہ اور طلبہ کے تبادلہ پروگرام، سمسٹر ایکسچینج، مشترکہ ڈگری پروگرامز اور قلیل مدتی تربیتی کورسز شروع کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
اس سے قبل ہائی کمشنر عمران حیدر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اے بی ایم عبیدالاسلام سے ملاقات کی، جس میں ڈھاکہ یونیورسٹی اور پاکستان کی مختلف جامعات کے درمیان تعلیمی روابط بڑھانے اور مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں طارق رحمان کی وزراتِ عظمیٰ: پاک بنگلہ دیش تعلقات میں تاریخی پیشرفت کے مواقع
وائس چانسلر نے پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے شعبہ اردو کی ترقی کے لیے فراہم کیے گئے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 1921 میں قائم ہونے والا شعبہ اردو یونیورسٹی کے قدیم اور ممتاز شعبوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں اس وقت بی ایس (آنرز)، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر تعلیم دی جا رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کا تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور تعلیمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
تقریب میں فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد ابوالکلام سرکار، شعبہ اردو کے چیئرمین ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد غلام مولا، پروفیسر ڈاکٹر محمد غلام ربانی، پاکستانی ہائی کمیشن کے ڈپٹی ہائی کمشنر محمد واصف سمیت اساتذہ، طلبہ اور دونوں ممالک کے حکام نے بھی شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک بنگلہ دیش پاکستان پروفیسر ڈاکٹر محمد ابوالکلام سرکار ڈھاکہ یونیورسٹی کمپیوٹر لیب