پنجاب پولیس‘ سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی‘ دہشتگرد حملہ ناکام
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260105-08-7
لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک )پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے تونسہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سرحدی چیک پوسٹ پر بڑا دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا ہے۔پنجاب، خیبر پختونخوا بارڈر پر خوارجی دہشت گردوں کا بڑا حملہ پسپا کردیا گیا ہے۔15 سے 20 خوارجی دہشت گردوں نے سرحدی حدود میں قائم پولیس چیک پوسٹ پر منظم حملہ کیا۔ خوارجی دہشت گرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہو کر چاروں اطراف سے چیک پوسٹ پر حملہ آور ہوئے۔دہشت گردوں نے حملے کے دوران راکٹ لانچرز اور بھاری اسلحہ کا بے دریغ استعمال کیا۔ پولیس اہلکاروں کے الرٹ رہنے کے باعث تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی بروقت نشاندہی کی گئی۔پولیس نے مشین گنز اور مارٹر گنز سے بھرپور فائرنگ کر کے فوری جوابی کارروائی کی۔ پولیس نے مشین گنز اور مارٹر گنز سے بھرپور فائرنگ کر کے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔