data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260105-11-9
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر کے تھانہ تماچانی کی حدود میں فائرنگ، دو افراد جاں بحق، تھانہ تماچانی کی حدود میں مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔واقعہ فراش موڑ کے قریب پیش آیا جہاں علاج کی غرض سے سکھر آنے والے افراد کی کرولا کار پر کار سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار بالاچ بگٹی اور خمیسو بگٹی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد سول اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ مزاری اور بگٹی برادری کے درمیان دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔جاں بحق افراد کا تعلق بلوچستان کے علاقے سوئی سے بتایا جا رہا ہے، جو اپنے عزیز عمر حیات بگٹی کے علاج کے لیے سکھر آ رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے حملہ آوروں نے انہیں نشانہ بنایا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس گشت مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق