ویٹیکن کا وینزویلا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والے پہلے پوپ نے وینزویلا کی خود مختاری کے تحفظ اور انسانی حقوق کے احترام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ کیتھولکوں عیسائیوں کے رہنما پوپ لیو چہاردہم نے اپنے بیان میں وینزویلا کی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی گروپ کے مطابق اخبار ہینڈلزبلات نے رپورٹ کیا ہے کہ ویٹیکن نے کہاہے کہ امریکہ کی جانب سے وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کو ہٹائے جانے کے بعد وہ حالات کو بہت زیادہ تشویش کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والے پہلے پوپ نے وینزویلا کی خودمختاری کے تحفظ اور انسانی حقوق کے احترام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وینزویلا کی
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔