اسلام آباد، بیجنگ(نیوز ڈیسک) پاکستان اور چین کے درمیان ساتویں سٹریٹجک ڈائیلاگ میں ایک دوسرے کی مکمل حمایت، دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور دوطرفہ سکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

دفتر خارجہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق بیجنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان ساتویں سٹریٹجک ڈائیلاگ ہوئے، چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صدارت کی، اس کے مشترکہ اعلامیہ میں مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔

مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان نے ’ایک چین پالیسی‘ کے تحت تائیوان، سنکیانک، تبت، ہانگ کانگ، جنوبی بحیرہ چین اور چین کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا، چین نے پاکستان کی خودمختاری،علاقائی سالمیت اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور تعاون کا اعلان کیا۔

ڈائیلاگ میں دونوں ممالک کی دوستی کی 75 ویں سالگرہ کے حوالہ سے تقریبات کرنے کا اعلان کیا گیا، اقدام کا مقصد دونوں ممالک میں نسل در نسل دوستی کو مزید مضبوط اور مختلف شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دینا ہے، پاکستان اور چین آہنی دوست ، سٹرٹیجک شراکت دار اور بااعتماد ساتھی ہیں۔

فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا، جن میں سٹریٹجک و سیاسی تعاون، دفاع اور سلامتی، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، ثقافتی اور عوامی روابط شامل تھے، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو ہوئی، دونوں فریقین نے اسٹریٹجک روابط مضبوط بنانے، باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، مشترکہ مفادات کے تحفظ، دونوں ممالک کی معاشی و سماجی ترقی کے فروغ، اور خطے و اس سے باہر امن، ترقی اور خوشحالی کے فروغ پر اتفاق کیا۔

پاکستان اور چین نے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاک چین تعلقات کی مضبوط اور مستحکم ترقی علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے لیے انتہائی اہمیت ہے، اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلے دوطرفہ تعلقات کی نمایاں خصوصیت ہیں، دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پر عمل درآمد، ایکشن پلان (2025-2029) کے نفاذ، اور مشترکہ مستقبل کی تعمیر صفِ اوّل پر رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستان نے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین کی نئی دور کی ترقیاتی کامیابیوں کو سراہا اور 14ویں پانچ سالہ منصوبے کی کامیاب تکمیل اور 15ویں پانچ سالہ منصوبے کے آغاز پر چین کو مبارکباد دی۔

????PR No.

0️⃣8️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣

Joint Press Communique of the Seventh Round of China-Pakistan Foreign Minister’s Strategic Dialogue https://t.co/Zv39fYjgSJ
????⬇️ pic.twitter.com/DiAEmTNC3c

— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) January 5, 2026

اس موقع پر دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، چین نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے جامع اقدامات اور پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو سراہا، اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا۔

دونوں فریقین نے ہر شکل کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر اتفاق کیا اور سلامتی و انسدادِ دہشت گردی تعاون مزید گہرا کرنے پر زور دیا تاکہ سی پیک محفوظ اور ہموار انداز میں آگے بڑھے، دونوں نے دہشت گردی پر دوہرے معیار کی مخالفت کی۔

فریقین نے ترقیاتی منصوبوں میں ہم آہنگی بڑھانے اور سی پیک 2.0 کی تعمیر پر اتفاق کیا، صنعت، زراعت اور معدنیات کے شعبوں پر توجہ، گوادر بندرگاہ کی تعمیر و آپریشن، قراقرم ہائی وے کی روانی، اور پاکستان کی پائیدار ترقی کی صلاحیت بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

اعلامیہ کے مطابق خنجراب پاس کی سال بھر کھلی رہنے والی سہولت کو تجارت اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے استعمال کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا گیا بشرطیکہ وہ دونوں ممالک کے طے شدہ طریقۂ کار کے مطابق ہو، دونوں فریقین نے مالیاتی اور بینکاری شعبوں میں تعاون بڑھانے، اور علاقائی و عالمی مالیاتی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت پر اتفاق کیا، پاکستان نے چین کی مالی معاونت کو سراہا۔

دونوں فریقین نے دوسری جنگِ عظیم کی فتح کے نتائج کے تحفظ، اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی پاسداری، تاریخی حقائق مسخ کرنے کی کوششوں کی مخالفت، اور فاشزم و عسکریت پسندی کی واپسی کے خلاف موقف دہرایا۔

پاکستان اور چین نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا اور تمام تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا، پاکستان نے جموں و کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی، چین نے واضح کیا کہ یہ ایک تاریخی تنازع ہے جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور دوطرفہ معاہدوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

دونوں فریقین نے چین، افغانستان، پاکستان سہ فریقی وزرائے خارجہ مکالمے اور چین، بنگلہ دیش، پاکستان تعاون کے فریم ورک کو مزید فعال بنانے پر اتفاق کیا، فریقین نے عالمی ترقی، عالمی سلامتی، عالمی تہذیب اور عالمی حکمرانی کے اقدامات کے تحت تعاون بڑھانے اور عالمی نظام کو زیادہ منصفانہ بنانے پر اتفاق کیا۔

پاکستان نے ترقی پذیر ممالک کے حقِ ترقی کے لیے چین کی کوششوں کو سراہا۔ اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم میں تعاون مزید گہرا کرنے پر بھی اتفاق ہوا، چین نے 2026–2027 کے لیے ایس سی او کی صدارت سنبھالنے پر پاکستان کی حمایت کا اظہار کیا۔

فریقین نے افغان مسئلے پر قریبی رابطہ رکھنے، افغان حکومت کو جامع سیاسی فریم ورک اپنانے، اعتدال پسند پالیسیوں، ترقی پر توجہ اور ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کی ترغیب دینے پر اتفاق کیا، افغانستان میں موجود تمام دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات پر زور دیا گیا۔

پاکستان اور چین نے غزہ میں غیر مشروط، جامع اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا، مغربی کنارے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری توجہ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

سٹریٹجک ڈائیلاگ میں پاکستان اور چین نے پاک چین آہنی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، باہمی فائدہ مند تعاون اور سٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں فریقین نے اگلا اسٹریٹجک ڈائیلاگ آئندہ سال اسلام آباد میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستان اور چین نے دہشت گردی کے خلاف سٹریٹجک ڈائیلاگ اتفاق کیا گیا پر اتفاق کیا کا اعادہ کیا دونوں ممالک اقوام متحدہ پاکستان کی پاکستان نے میں تعاون ایک دوسرے کے مطابق حمایت کا کو سراہا کے لیے چین کی

پڑھیں:

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سرمایہ کاری میں اضافہ اور معیشت کی مجموعی ترقی کے لئے شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لئے صنعت وحرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی مصنوعات کی ملکی پیداور اضافے کے ساتھ ساتھ برآمدات بڑھانے کے لیے موٴثر پالیسی اقدامات حکومتی ترجیحات کا حصہ ہیں، صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات کا مقصد طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح ہونا چاہئے۔ 

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

وزیراعظم نے کہا کہ مستقبل کی توانائی کی ضروریات کو متبادل توانائی کے ذرائع سے پورا کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام ہو رہا ہے، توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مختلف شعبوں میں شمولیت کے لئے تمام وزارتیں اور ماہرین کی بامعنی مشاورت کو یقینی بنائیں، موثر ترقیاتی پالیسیز کی تشکیل و نفاذ کے لیۓ تمام وزراتیں باہمی تعاون اور ہم آہنگی سے کام کریں، تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اور بہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

پنجاب میں آندھی اور طوفان سے تباہی ، ایک شہری جاں بحق، 46 گھر متاثر

اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کی جانب سی مختلف زیر غور پالیسی تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر پاور ڈیویژن سردار اویس لغاری، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، کے معاون خصوصی ہارون اختر اور ڈائریکٹر جنرل ایس آئی ایف سی میجر جنرل اسد الرحمن چیمہ اور متعلقہ اداروں کے عہدے داران نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سفر کا نیا معاہدہ
  • مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ