پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی برقرار، کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار کی سطح عبور کر گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی کا سلسلہ جاری ہے اور کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن انڈیکس ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پیر کے روز بازارِ حصص میں 1828 پوائنٹس کی شاندار تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 80 ہزار 863 پوائنٹس تک جا پہنچا۔بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان مزید مضبوط ہو گیا اور انڈیکس میں بتدریج 1940 اور پھر 1999 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 92 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا، جو اب تک کی بلند ترین اور تاریخی سطح ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جب انڈیکس 2600 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 79 ہزار 34 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ مسلسل بڑھتے ہوئے اعتماد اور سرمایہ کاری کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایک لاکھ
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی:امریکا اور ایران کے درمیان ایک دوسرے پر حملوں کے تسلسل سے آبنائے ہرمز کی بندش، فی بیرل خام تیل کی عالمی قیمت 100ڈالر کی سطح پر آنے، امریکی فیڈرل ریزرو کے اگلے ہفتے کے اجلاس سے قبل سود کی بلند شرح کو تقویت ملنے سے عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46ڈالر کی کمی سے 4ہزار 050ڈالر کی سطح پر آگئی۔
کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 27ہزار 436روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت 3ہزار 944روپے کی کمی سے 3لاکھ 66ہزار 457روپے کی سطح پر آگئی۔
مزید پڑھیںسونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 4 دن کے بعد قیمت کم ہو گئی
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمتیں بڑھ گئیں
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑا اضافہ
اسی طرح، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 61سینٹس کی کمی سے 58ڈالر 30سینٹس کی سطح پر آگئی۔
کمی کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 61روپے کی کمی سے 6ہزار 309روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 53روپے کی کمی سے 5ہزار 408روپے کی سطح پر آگئی۔