کیوبا کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ وینزویلا پر امریکی فوجی کارروائی کے دوران ان کے 32 اہلکار ہلاک ہوئے۔

ہوانا نے اپنے بیان میں کہا کہ وینزویلا میں ہلاک ہونے والے کیوبا کے سیکیورٹی اہلکاروں کی یاد میں آج اور کل دو روزہ سوگ منایا جائے گا اور اس دوران ہلاک ہونے والوں کی آخری رسمیں ادا کرنے کا اعلان کریں گے۔

کیوبا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ امریکی آپریشن میں کیوبا کے سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں، وہ وینزویلا کی حکومت کی درخواست پر فوجی مشن کا حصہ تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کیوبا وینزویلا کا قریبی اتحادی ہے اور اس نے برسوں سے وینزویلا میں کارروائیوں میں مدد کے لیے اپنی فوج اور پولیس کے دستے بھیجے ہیں۔

دوسری جانب وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو کا کہنا تھا کہ امریکی کمانڈوز کی اس کارروائی میں، جس کے نتیجے میں صدر نکولس مادورو کو گرفتار کیا گیا، ان کی سیکیورٹی ٹیم کا بڑا حصہ ہلاک ہوا ہے۔

سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے بیان میں پیڈرینو نے ہلاکتوں کی درست تعداد بتانے سے گریز کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی وینزویلا کی خودمختاری پر براہِ راست حملہ تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار