یونیورسٹی آف لاہور میں نوجوان طالب علم کے بعد 21 سالہ طالبہ کی بھی خودکشی
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
یونیورسٹی آف لاہور میں ایک اور خودکشی کی کوشش کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 21 سالہ طالبہ فاطمہ نے بلڈنگ کی دوسری منزل سے کود کر خود کشی کی کوشش کی۔
فاطمہ کو تشویشناک حالت میں یونیورسٹی کے اسپتال منتقل کیا گیا، فاطمہ ڈی فارم کی طالبہ تھی۔
چند روز قبل ڈی فارم کے طالب علم نے بھی بلڈنگ کی چھوتھی منزل سے کود کر زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ نواب ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہےکہ پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی۔لاہور میں معروف ہدایت کارہ سنگیتا کی نئی فلم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عظمٰی بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز سنیما انڈسٹری کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہیں، نوجوان نسل کو ٹچ اسکرین سے نکال کر سنیما کی طرف لائیں گے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہم اچھے ڈرامے بنالیتےہیں تو اچھی فلم کیوں نہیں بناسکتے، اچھے ڈراموں کے ساتھ اچھی فلمیں بھی بنانا ہوں گی، نوجوان ہدایت کار فلمی دنیا میں نئی سوچ لے کر آئیں، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے فلمی دنیا کو نئی سمت دی ہے، فلم کسی مخصوص طبقے کے لیے نہیں ہونی چاہیے، اچھے موضوعات پر معیاری فلمیں بناناہوں گی۔
پاکستان کی پرائیویٹ حج سکیم کے 3 منظمین کی پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے کی خوشی میں مکہ مکرمہ میں اظہار تشکر کی تقریب
ان کا کہنا تھا کہ پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، فلموں کے ذریعے ملک کا مثبت تشخص اجاگر کیا جاسکتا ہے، فلم سٹی منصوبے میں تمام جدید سہولیات فراہم کریں گے، جو نوجوان فلم اور ڈرامہ پڑھ کر آرہے ہیں انہیں بھی موقع ملےگا۔
مزید :