یونان میں تکنیکی خرابی کے سبب فضائی آپریشن معطل، ہزاروں مسافر پھنس گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یورپ بھر میں ہزاروں مسافر مشکلات کا شکار ہو گئے جب یونان کی فضائی حدود میں اچانک تکنیکی خرابی کے باعث پروازوں کا نظام متاثر ہوا۔
ریڈیو فریکوئنسی نظام میں خرابی کے نتیجے میں یونان کے بیشتر ہوائی اڈوں پر فضائی ٹریفک کئی گھنٹوں تک معطل رہی، جس سے تعطیلات کے اختتامی دنوں میں سفر کرنے والے مسافر پھنس گئے۔
یونانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق صبح کے وقت شروع ہونے والی خرابی نے جلد ہی بڑے پیمانے پر اثر ڈالا اور ہوائی اڈوں پر آپریشن تقریباً مکمل طور پر رک گیا۔ اگرچہ کچھ پروازوں کو محدود اجازت دی گئی، لیکن زیادہ تر پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار رہیں۔
دوپہر کے بعد پائلٹس نے بیک اپ فریکوئنسیز استعمال کرنا شروع کیں، جس کے بعد جزوی طور پر فضائی آمد و رفت بحال ہوئی، تاہم اتوار کی شام تک حکام خرابی کی اصل وجہ معلوم نہ کر سکے۔
ایئر ٹریفک کنٹرولرز کے مطابق اچانک تمام اہم فریکوئنسیز بند ہو گئیں، جس سے فضا میں موجود طیاروں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ یونانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی تنظیم نے اس واقعے کو غیر معمولی اور ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ ملک میں استعمال ہونے والا تکنیکی سامان انتہائی پرانا ہے۔
شام تک فی گھنٹہ روانہ ہونے والی پروازوں کی تعداد 45 تک پہنچا دی گئی۔
دوسری جانب روس کے دارالحکومت ماسکو میں بھی صورتحال کشیدہ رہی، جہاں یوکرین کی جانب سے ڈرون حملوں کے خدشے کے سبب ماسکو کے چار میں سے تین ہوائی اڈے عارضی طور پر بند کر دیے گئے، تاہم کچھ ہی دیر بعد یہ ہوائی اڈے جزوی طور پر دوبارہ کھول دیے گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم کے تحت مستونگ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف بھرپور اور مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں بلوچستان میں مستونگ کےعلاقے کھڈ کوچہ میں کامیاب کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے۔
کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلوں کو بھی ضبط کر لیا۔
بلوچستان آپریشن العزم: مستونگ میں بڑی کامیابی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاکسیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی بھی برقرار ہے۔ حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کارروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔