کراچی کی مرکزی شاہراہوں پر چنگچی رکشوں پر پابندی کے کیس میں پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
شہر کی مرکزی شاہراہوں پر چنگچی رکشوں پر پابندی کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق عدالت نے دلائل طلب کر لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کی آئینی بینچ نے درخواست کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی ہے۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ چنگچی رکشوں پر مزید پابندی بڑھا دی گئی ہے۔
وکیل نے کہا کہ اب 26 روڈ پر چنگچی رکشوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ آپ کوئی آرڈر دکھائیں جس کے خلاف آپ آئیں ہوں۔ جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ روز نئے نئے آرڈر جاری کر دیتے ہیں۔
عدالت کا جواب میں کہنا تھا کہ پھر آپ درخواست میں کس فیصلے چیلنج کر رہے ہیں، آپ تیار کر کے آئیں۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہم ایک شاہراہ پر اجازت نہیں مانگ رہے۔ آج اہم شاہراہوں کے لنک روڈ پر چلنے کی اجازت دی جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چنگچی رکشوں پر کا کہنا تھا کہ
پڑھیں:
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
لاہور: پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر مکمل پابندی برقرار ہے، دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔حکومت پنجاب نے یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے، جبکہ اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔حکومتی ہدایت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلیجنس ایجنسیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی اور وہ اپنے فرائض کے مطابق ڈرون سمیت دیگر ٹیکنالوجی استعمال کر سکیں گی۔