ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان میں ایٹمی طاقت کی بنیاد رکھی جس نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا، پی ایل ایف جنوبی پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
ملتان کے ڈسٹرکٹ بار ہال میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزلائرز فورم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ 73 کا آئین بھی بھٹو کا مرہون منت ہے شہید بھٹو نے آمر ضیا الحق کے سامنے جھکنے کی بجائے شہادت کو ترجیح دی اور پاکستان کی تاریخ میں امر ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ہال ملتان میں پی ایل ایف کے زیراہتمام سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے صدر پی ایل ایف جنوبی پنجاب شیخ غیاث الحق، ضلعی صدر پی ایل ایف بیرسٹر فیض رسول لابر، رانا جاوید اختر، چوہدری سعید احمد، خواجہ قیصر بٹ، فیروزہ فیض، عائشہ علی، واجد رضوی، حسنین گیلانی، نفیس انصاری اور عدنان حیدری نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے بھٹو ریفرنس کے تاریخ ساز فیصلہ نے ثابت کردیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل تھا ذوالفقار علی بھٹو عالم اسلام میں ایک عظیم راہنما بن کر ابھر رہے تھے۔ انہوں نے پاکستان میں ایٹمی طاقت کی بنیاد رکھی جس نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔
انہوں نے تیسری دنیا کا تصور پیش کیا اور روٹی کپڑا مکان کا نہ صرف تصور پیش کیا بلکہ اس کو عمل جامہ پہنایا، عالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا اور لاہور میں تاریخی اسلامی کانفرنس منعقد کرائی، قادیانیوں کو اقلیت قرار دینے کا فیصلہ اور 73کا آئین بھی بھٹو کا مرہون منت ہے، شہید بھٹو نے آمر ضیا الحق کے سامنے جھکنے کی بجائے شہادت کو ترجیح دی اور پاکستان کی تاریخ میں امر ہو گئے، ذوالفقار علی بھٹو شہید کو نشان پاکستان دینا بھی ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بھٹو شہید کے جانشین ہیں اور ایک زیرک سیاست دان ہیں اور آئندہ کے وزیر اعظم بھی بلاول بھٹو ہونگے، آخر میں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان پی ایل ایف
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔