Jasarat News:
2026-07-24@08:03:03 GMT

ہزارہ کلچر ڈے پرریلی، بڑی تعداد میں نوجوانوں شریک

اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر)کراچی میں ہزارہ کلچر ڈے کے موقع پر نوجوان قیادت سید عمران شاہ اور وجاہت علی ربانی کی قیادت میں قائد آباد سے براستہ شارع فیصل سی ویو تک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کے شرکا نے ہزارہ برادری اور پاکستان زندہ بادہ کے نعرے لگائے اور ہزارہ کے باسیوں کو ثقافتی دن پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی۔ شرکا نے پیغام دیا کہ ہزارہ کلچر ڈے صرف ایک دن نہیں بلکہ پہچان، تاریخ اور سکھوں و انگریز استعمار کے خلاف جہاد اور مشترکہ جدوجہد کی یاد دہانی ہے، اس کے ساتھ یہ دن ہزارہ کی ثقافت محبت، بھائی چارے، محنت اور امن کا پیغام بھی ہے۔ اس موقع پر وجاہت علی ربانی نے اپنی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں خاص طور پر نوجوانوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے بڑی تعداد میں ہماری ثقافتی تقریبات میں شرکت کرکے نہ صرف اسے کامیاب بنایا بلکہ ہماری پْرامن ریلی کو بھی چار چاند لگادیے، ہمارا اصل مقصد اپنی شناخت اور کلچر کو فروغ دینا تھا جس کے لیے کامیاب پروگرام منعقد کیا گیا۔ سید عمران شاہ کا کہنا تھا کہ میں کراچی میں بسنے والے تمام ہزارے والوں کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے ہزارہ کلچر ڈے کے موقع پر یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہماری قائدآباد کی اس پْرامن ریلی میں شرکت کی اور زندہ دل قوم ہونے کا ثبوت دیا۔سید عمران شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہزارہ کلچر ڈے کے موقع پر ہماری ریلی میں نوجوان نسل نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے پورے شہر کو ایک مثبت پیغام دیا ہے اور یہ بتایا ہے کہ اس شہر میں بسنے والے کہ لاکھوں کی تعداد میں ہزارے وال متحد ہیں۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہزارہ کلچر ڈے

پڑھیں:

ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا، جہاں اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے نے قومی پرچم کے ساتھ باوقار انداز میں مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستان ایونٹ میں 6 مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا اور تمغوں کی سب سے زیادہ امید ارشد ندیم سے وابستہ ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز جمعرات کو ہائیڈرو ایرینا میں ایک شاندار، رنگا رنگ اور منفرد افتتاحی تقریب سے ہوا، جس نے اسکاٹ لینڈ کی بھرپور ثقافتی روایات کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے گیمز کی تاریخ کی یادگار افتتاحی تقریبات میں اپنا مقام بنا لیا۔

یہ بھی پڑھیے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم

افتتاحی تقریب میں سینکڑوں کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین نے شرکت کی۔ موسیقی، دلکش روشنیوں، جدید بصری اثرات اور فنکارانہ پرفارمنسز نے پورے ایرینا کو جشن کے رنگوں میں رنگ دیا، جبکہ دولتِ مشترکہ کے مختلف رکن ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔

27 رکنی پاکستانی دستہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر جیولن تھروور ارشد ندیم کی قیادت میں میدان میں داخل ہوا۔ مارچ پاسٹ کے دوران ارشد ندیم نے قومی پرچم تھام رکھا تھا۔ اس بار روایت سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی پریڈ انگریزی حروفِ تہجی کے بجائے براعظموں کی بنیاد پر ترتیب دی گئی، جس کے تحت سب سے پہلے افریقی ممالک کے دستے اور اس کے بعد ایشیائی ممالک کے کھلاڑی میدان میں آئے۔

پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں 6 مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا، جن میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، جمناسٹکس، جوڈو، لان بولز اور تیراکی شامل ہیں۔

قومی دستے کی سب سے بڑی امید ارشد ندیم ہیں، جنہوں نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی اور عالمی سطح پر نمایاں کامیابیوں کے باعث ایک بار پھر پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے کی توقعات کو مضبوط کر دیا ہے۔

ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے ان کھیلوں میں دولتِ مشترکہ کے بہترین ایتھلیٹس مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے، جبکہ پاکستان خصوصاً ایتھلیٹکس اور باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

23ویں کامن ویلتھ گیمز اسکاٹ لینڈ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کھیل گلاسگو

متعلقہ مضامین

  • عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت