میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ میں اہم تقرریوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260106-05-2
کراچی(کامرس رپورٹر)میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ (ایم ایل سی ایف) نے پیر کو کمپنی میں اہم تقرریوں کا اعلان کردیا۔لسٹڈ کمپنی نے یہ پیش رفت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس کے ذریعے شیئر کی۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے طارق سعید سیگل کو نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے دوبارہ بورڈ کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔اسی دوران سعید طارق سیگل کو یکم جنوری 2026 سے آئندہ 3 سال کی مدت کے لیے کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسرمقرر کیا گیا ہے۔میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ کوہ نور میپل لیف گروپ کی فلیگ شپ کمپنی ہے، جو پاکستان کا ایک معروف کاروباری گروپ ہے اور ٹیکسٹائل، سیمنٹ، کیپیٹل مارکیٹس اور صحت کے شعبوں میں سرگرمیاں رکھتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔