Jasarat News:
2026-07-24@08:01:16 GMT

سندھ بھر میں بے امنی کا راج ہے،مولانا حزب اللہ جکھرو

اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260106-06-14
سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے رہنمامولانا حزب اللہ جکھرو نے سکھر سمیت سندھ بھر میں بے امنی اور بالخصوص اسٹریٹ کرائمز ، رہزنی، موٹرسائیکل چوریوں کی تازہ لہر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے پولیس افسران سے ملاقات کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتے واقعات نے شہریوں کو عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے ، سکھر میں دن دہاڑے جماعت اسلامی شہر سکھر کے امیر سرفراز احمد صدیقی کی موٹر سائیکل اسٹیشن کے باہر سے اٹھا لی گئی، پولیس کو اطلاع کرنے کے باوجود تاوقت کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی فراہم کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود پولیس بائیک کو برآمد کرنے میں ناکام ہے۔علاوہ ازیں سبزی منڈی سے جماعت اسلامی کے رہنما غلام جعفر جونیجو کی گاڑی جا رہی تھی دو دن پہلے اسے دن میں سبزی منڈی سے اٹھالی گئی جب وہ سبزی لینے گئے اور واپس آئے تو گاڑی غائب تھی۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے اسداللہ تنیو کی شکارپور پھاٹک سے اٹھائی گئی موٹر سائیکل کو بھی اب تک برآمد نہیں کیا جاسکا ہے ،سی سیکشن حد میں جماعت اسلامی کے رکن التفات احمد کی بائیک سمیت تین چار گاڑیاں اٹھائی جاچکی ہیں جنہیں اب تک برآمد کیا جا سکا ہے۔ جماعت اسلامی شہداد کوٹ کے امیر کے بھائی کی گاڑی شادی سے اٹھائی گئی ایک مہینہ گزرنے کے باوجود وہ گاڑی بھی ابھی تک برآمد نہیں کی جاسکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اے ایس پی سٹی اور ایس ایچ اوز سے ملاقاتیں کی گئی ہیں اور انہیں آگاہ کیا گیا ہے۔ مولانا حزب اللہ جکھرو نے کہا کہ آخر وہ کون سی طاقت ہے جو گاڑیاں کو اٹھا کر گم کر دیتی ہے، حکومت سندھ ایکشن کیوں نہیں لیتی۔ جماعت اسلامی کے رہنما نے انتباہ کیا کہ اگر مسروقہ گاڑیاں ہمیں واپس نہیں ملی تو ہم احتجاج کا دائرہ بڑھا دیں گے، سکھر سے ایم این اے اور اسپیکر سندھ اسمبلی کا تعلق بھی سکھر روہڑی سے ہے حکومت سے مضبوط تعلقات رکھنے والے لوگ سکھر میں بیٹھے ہیں لیکن صورتحال تسلی بخش نہیں وے۔ سکھر سندھ کا تیسرا بڑا ضلع تجارتی حب ہے جہاں تاجر رہتے ہیں لیکن یہاں تاجر بھی پریشان ہیں۔صحافی، علما سمیت سب پریشانی سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے اپرسندھ کے اندر بے امنی کیخلاف جماعت اسلامی تحریک چلا رہی ہے۔دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ پولیس کے پروٹوکول میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام پولیس اہلکار جو وی آئی پیز پروٹوکول پر مصروف ہیں ان کو واپس تھانوں میں بھیجا جائے ۔جماعت اسلامی بے امنی کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی

پڑھیں:

جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت

تقریب سے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، معروف عالمِ دین مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی، معروف اہلِ سنت عالمِ دین مفتی فضل ہمدرد، مولانا سید عروج زیدی اور مولانا سید فرخ عباس سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شرکاء کے لیے سبیلِ حسینی اور تبرکات کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جبکہ ماحولیاتی آلودگی سے آگاہی کے فروغ کے لیے مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر میناب اسکول کے شہداء کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: میثم عابدی

جامعہ کراچی میں آئی ایس او ڈسٹرکٹ پروفیشنل اور دفترِ مشیر امورِ طلبہ کے زیر اہتمام سالانہ یومِ حسینؑ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، جس میں جامعہ کے اساتذہ، طلبہ، علمائے کرام اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی رہتی دنیا تک حق و باطل کے درمیان امتیاز کی علامت بنی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی کا مقصد انسانیت کو گمراہی کے اندھیروں سے نکال کر ہدایت کی روشنی سے آشنا کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج جمہوری اسلامی ایران امریکا اور اسرائیل کے خلاف جس استقامت اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کر رہا ہے، وہ تعلیماتِ حسینی کا عملی مظہر ہے۔ تقریب کے مقررین میں معروف عالمِ دین مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ کربلا شعور، بصیرت اور حق شناسی کا راستہ ہے، حضرت امام حسینؑ نے اپنی لازوال قربانی سے دینِ اسلام کو نئی حیات عطا کی جبکہ سیدالشہداءؑ سے محبت درحقیقت رسولِ اکرم ﷺ سے محبت کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی تاریخِ انسانیت کی عظیم ترین قربانی ہے۔

معروف اہلِ سنت عالمِ دین مفتی فضل ہمدرد نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے دینِ اسلام کی سربلندی اور حق کی بقا کے لیے عظیم قربانی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ حسینیت کا راستہ ہی پاکستان میں امن، اتحاد اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دے سکتا ہے۔ اسی موقع پر مولانا سید عروج زیدی نے کہا کہ واقعۂ کربلا پوری انسانیت کے لیے ایک ہمہ گیر نمونۂ عمل ہے، جو انسان کو بیداری، حق شناسی اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ تقریب کے درمیان شیعہ اور سنی شرکاء نے مولانا سید فرخ عباس کی اقتدا میں باجماعت نمازِ ظہرین ادا کی۔ شرکاء کے لیے سبیلِ حسینی اور تبرکات کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جبکہ ماحولیاتی آلودگی سے آگاہی کے فروغ کے لیے مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر میناب اسکول کے شہداء کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ یوم حسینؑ میں مختلف طلبہ تنظیموں کے رہنما بھی شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی