Jasarat News:
2026-07-24@02:17:53 GMT

حیدرآباد ،لغاری برادری کا منشیات فروشوں کیخلاف احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وانکی وسی کے گوٹھ بلوچ خان لغاری کی رہائشی لغاری برادری کی خواتین و مردوں نے مبینہ منشیات فروشوں کے قاتلانہ حملے اورملزمان کو پولیس کی پشت پناہی کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے اشفاق لغاری، شبیر لغاری اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ گوٹھ بلوچ خان لغاری میں منشیات فروشی میں ملوث گوپال لغاری، جانن لغاری اور پیرو لغاری نے فائرنگ کر کے ان کے 12سالہ بچے کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا جبکہ کلہاڑی کے وار سے شبیر لغاری بھی زخمی ہو گیااور اسی دوران ایک شخص حبدار لغاری کو مبینہ طور پر اغوا کر کے لاپتا کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ حدود کی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم فریق کے دو افراد کو گرفتار تو کیا، مگر تھانے میں انہیں مہمان بنا کر بٹھایا گیا۔ مظاہرین کے مطابق مقدمہ واپس نہ لینے پر ملزمان نے ان کے ساتھی حبدار لغاری کو اغوا کر لیا جبکہ پولیس ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں منشیات فروشوں اور پولیس دونوں سے جان کا خطرہ لاحق ہے، جو باہمی ملی بھگت سے ان کے خلاف کسی بھی غیرقانونی کارروائی کا خدشہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر مقدمے میں نامزد ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور متاثرہ خاندان کو تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار