چین کی سلامتی کونسل میں وینزویلا کے خلاف امریکہ کے یک طرفہ، غیر قانونی اور تسلط پسند اقدامات پر سخت مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 January, 2026 سب نیوز

اقوام متحدہ (سب نیوز) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے عارضی نمائندے سن لےنے وینزویلا کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کہا کہ امریکہ کے یکطرفہ، غیر قانونی اور غنڈہ گردی کے اقدامات حیران کن ہیں اور چین اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔


سن لے نے کہا کہ بین الاقوامی برادری نے وینزویلا کے خلاف امریکی پابندیوں، ناکہ بندیوں اور طاقت کی دھمکیوں کے بارے میں بارہا سخت تشویش کا اظہار کیا تھا ۔ سلامتی کونسل کے دو ہنگامی اجلاس بلائے گئے جن میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گوتریس، سلامتی کونسل کے ارکان کی اکثریت، اور علاقائی اور غیر علاقائی ممالک نے متفقہ طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری، تنازعات کے پرامن حل، کشیدہ صورتحال میں کمی اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔

تاہم، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہونے کے باوجود ، امریکہ نے بین الاقوامی برادری کی سنگین تشویش کو نظر انداز کیا، وینزویلا کی خودمختاری، سلامتی اور جائز حقوق اور مفادات کو بے دریغ پامال کیا، خود مختاری اور مساوات کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی، اندرونی معاملات میں مداخلت کی اور بین الاقوامی تنازعات کے پرامن حل کی مخالفت

اور بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی حمایت کی۔ چین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے اور عالمی برادری نے بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
سن لے نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری کے مطالبات پر غور کرے، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کرے، دوسرے ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی بند کرے، وینزویلا کی حکومت کو تبدیل کرنے کی کوشش بند کرے اور سیاسی طور پر مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کو حل کرنے کے راستے پر واپس آئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرازبکستان کے صدر کا خطاب – ملک کے مستقبل کی ترقی کے لئے اسٹریٹجک ویکٹر ازبکستان کے صدر کا خطاب – ملک کے مستقبل کی ترقی کے لئے اسٹریٹجک ویکٹر کولمبیا کے صدر کا ٹرمپ کی دھمکیوں پر قسم توڑنے اور ہتھیار اٹھانے کا اعلان شک کی بنیاد پرکسی کو بھی 10 دن تک قید رکھا جاسکتا ہے، افغان طالبان سربراہ کا نیا حکم حکومت نے فوری طور پر احتجاج کرنے والوں سے بات چیت کی، ایران غنڈہ گردی بین الاقوامی نظم و نسق کو بری طرح متاثر کر رہی ہے، چینی صدر ایران میں مزید مظاہرین ہلاک ہوئے تو امریکا ’بہت زوردار‘ حملہ کر سکتا ہے، ٹرمپ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سلامتی کونسل

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ