Daily Sub News:
2026-07-24@16:03:16 GMT

چین اور جنوبی کوریا قریبی پڑوسی ہیں، اہلیہ چینی صدر

اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT

چین اور جنوبی کوریا قریبی پڑوسی ہیں، اہلیہ چینی صدر

چین اور جنوبی کوریا قریبی پڑوسی ہیں، اہلیہ چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 January, 2026 سب نیوز

بیجنگ (سب نیوز) چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے بیجنگ میں جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کی اہلیہ کم ہائی کیونگ سے چائے کی ضیافت پر ملاقات کی ۔

منگل کے روز
پھنگ لی یوان نے نئے سال کے آغاز پر چین کے پہلے سرکاری دورے پر صدر لی جے میونگ کے ساتھ آنے پر کم ہائی کیونگ کا خیرمقدم کیا۔ پھنگ لی یوان نے کہا کہ ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کی کلید ان کے عوام کے درمیان تبادلوں پر ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین اور جنوبی کوریا قریبی پڑوسی ہیں اور وہ امید کرتی ہیں کہ دونوں ممالک کے عوام باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے کے لیے کثرت سے ایک دوسرے کے ملکوں کا دورہ کریں گے

۔ پھنگ لی یوان نے عوامی فلاح و بہبود اور خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے فروغ میں کم ہائی کیونگ کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ دونوں فریق اس ضمن میں اپنے قیمتی تجربات کا تبادلہ کریں گے۔
کم ہائی کیونگ نے پھنگ لی یوان کے گرمجوش استقبال پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور خواتین اور بچوں کے امور میں حاصل ہونے والی ترقی پر پھنگ لی یوان کی طویل مدتی کوشش کی تعریف کی ۔ انہوں نے جنوبی کوریا اور چین کے عوام کے درمیان تبادلوں کو فعال طور پر فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین فضائی سفر کرنے والوں کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا پیسہ ہر صوبے کے پاس ہے، صرف کام کرنیکی نیت اور ارادے کی کمی ہے: مریم نواز سپریم لیڈر سے متعلق جھوٹے اور مضحکہ خیز الزامات کو مسترد کرتے ہیں: ایرانی سفیر شہباز شریف کا بنگلا دیش ہائی کمیشن کا دورہ، بیگم خالد ضیا کے انتقال پر اظہار تعزیت پارلیمانی ڈپلومیسی:پاکستان کا اعلی سطح وفد امریکہ جائے گا،سیدال خان ناصر پنجاب حکومت کا نفرت پھیلانے والوں کیلئے حکومتی مراعات پر مکمل پابندی کا فیصلہ بدترین حالات: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ماسکو جانے کا پلان تیار کرلیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جنوبی کوریا

پڑھیں:

پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم

پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی اور علمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کو نئے کمپیوٹر عطیہ کر دیے، جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن کے تعاون سے قائم جدید کمپیوٹر لیبارٹری اور تزئین و آرائش شدہ کلاس رومز کا بھی افتتاح کر دیا گیا۔

تقریب میں بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر اور ڈھاکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اے بی ایم عبیدالاسلام نے مشترکہ طور پر کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے تعلیم، تحقیق، ثقافتی روابط اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

ہائی کمشنر عمران حیدر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر لیب کا قیام صرف نئی سہولیات کی فراہمی نہیں بلکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیم، ثقافتی ہم آہنگی اور نئی نسل کے روشن مستقبل کے لیے مشترکہ عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جدید لیبارٹری طلبہ اور اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافے، تحقیق کے فروغ اور معیاری تعلیم کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم باہمی اعتماد، تعاون اور عوامی روابط کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ہے، اسی مقصد کے تحت پاکستانی ہائی کمیشن مختلف تعلیمی اور علمی تعاون کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کی جامعات کے درمیان مشترکہ تحقیقی منصوبوں، اساتذہ اور طلبہ کے تبادلہ پروگرام، سمسٹر ایکسچینج، مشترکہ ڈگری پروگرامز اور قلیل مدتی تربیتی کورسز شروع کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

اس سے قبل ہائی کمشنر عمران حیدر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اے بی ایم عبیدالاسلام سے ملاقات کی، جس میں ڈھاکہ یونیورسٹی اور پاکستان کی مختلف جامعات کے درمیان تعلیمی روابط بڑھانے اور مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں طارق رحمان کی وزراتِ عظمیٰ: پاک بنگلہ دیش تعلقات میں تاریخی پیشرفت کے مواقع

وائس چانسلر نے پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے شعبہ اردو کی ترقی کے لیے فراہم کیے گئے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 1921 میں قائم ہونے والا شعبہ اردو یونیورسٹی کے قدیم اور ممتاز شعبوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں اس وقت بی ایس (آنرز)، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر تعلیم دی جا رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کا تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور تعلیمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

تقریب میں فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد ابوالکلام سرکار، شعبہ اردو کے چیئرمین ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد غلام مولا، پروفیسر ڈاکٹر محمد غلام ربانی، پاکستانی ہائی کمیشن کے ڈپٹی ہائی کمشنر محمد واصف سمیت اساتذہ، طلبہ اور دونوں ممالک کے حکام نے بھی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک بنگلہ دیش پاکستان پروفیسر ڈاکٹر محمد ابوالکلام سرکار ڈھاکہ یونیورسٹی کمپیوٹر لیب

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیش کے صدر مستعفی، اسپیکر پارلیمنٹ قائم مقام ہونگے
  • دنیا کی مہنگی ترین طلاق، جنوبی کوریا کی اہم ترین کاروباری شخصیت کو 944 ارب وون سابق اہلیہ کو ادا کرنے کا حکم
  • دُنیا کی مہنگی ترین طلاق، جنوبی کوریا کی اہم ترین کاروباری شخصیت کو 944 ارب وون سابق اہلیہ کو ادا کرنے کا حکم
  • غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مسجد شہید، قریبی مکانات بھی تباہ
  • برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب
  • حساس معلومات لیک ہونے کا معاملہ، جے ڈی وینس کے قریبی سکیورٹی اہلکار کے خلاف تحقیقات
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی