Daily Sub News:
2026-07-24@07:58:29 GMT

حکومت کا بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT

حکومت کا بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ

حکومت کا بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد:(آئی پی ایس) شہباز شریف حکومت نے بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا، آئی ایم ایف کی شرط پرکیپٹوپاور لیوی عائد کرنے سے بجلی سستی کرنےکی راہ ہموار ہو گئی۔

حکومت کی جانب سے کیپٹوپاور لیوی کی رقم سے ماہانہ بنیادوں پربجلی کا ریلیف دینےکامنصوبہ بنایاگیا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت کوکیپٹوپاورلیوی کی شرح بڑھنے پربجلی میں زیادہ ریلیف دینےکی توقع ہے۔ وفاقی کابینہ کی جانب سےکیپٹو پاور لیوی کاریلیف بجلی صارفین کومنتقل کرنےکی منظوری دی جاچکی ہے۔

حکومتی ذرائع کےمطابق ماہانہ جمع ہونےوالی لیوی کا فائدہ 2ماہ کے وقفے سے دینے کا پلان ہے۔ وفاقی حکومت نے کیپٹوپاورپلانٹس پرمرحلہ وار 20 فیصد تک لیوی عائد کرنےکا قانون لاگو کیا ہے۔ کیپٹو پاور پلانٹس پرفوری طورپر 5 فیصدلیوی کانفاذکیا گیا ہے۔ ؎

دوسرے مرحلےمیں کیپٹوپاورپلانٹس پر لیوی کی شرح 10فیصد اور فروری2026 میں15جبکہ اگست 2026 میں کیپٹو پاورپلانٹس پر لیوی 20فیصد ہو جائے گی۔ لیوی کی رقم پاورسیکٹرکے تمام کیٹگری کےبجلی صارفین کے لیے ٹیرف کم کرنےپراستعمال کی جائے گی۔

لیوی کی عدم ادائیگی پرکیپٹو پاورپلانٹس کےخلاف کارروائی ہوگی اورمستقل ڈیفالٹ پرمتعلقہ کیپٹو پاور پلانٹ کوگیس فراہمی منقطع کردی جائےگی۔ہرکیپٹو پاور پلانٹ گیس یاایل این جی کےاستعمال پروفاقی حکومت کولیوی ادا کرنےکاپابند ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد: عدالت کا پولن الرجی والے درخت کاٹنے کا حکم، ٹھیکیدار نے تمام درخت کاٹ ڈالے اسلام آباد: عدالت کا پولن الرجی والے درخت کاٹنے کا حکم، ٹھیکیدار نے تمام درخت کاٹ ڈالے ڈیموکریٹک کی ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید، وینزویلا پر حملہ غیر قانونی قرار دیدیا وزیر اعظم نے اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں لیکر آفر کی لیکن عمران خان مذاکرات نہیں چاہتے، رانا ثنااللہ ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے پاکستان کی بزنس کمیونٹی آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے کردار ادا کرے گی، عاطف اکرام شیخ مجھے اغوا کیا گیا، وینزویلا کا صدر ہوں، الزامات بے بنیاد ہیں: مادورو کا عدالت میں بیان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بجلی صارفین کو ریلیف دینے دینے کا

پڑھیں:

حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ

 حکومتِ پاکستان نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تقریباً 9 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی نئی بلٹ پروف ٹویوٹا لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔سرکاری دستاویزات کے مطابق 95.049 ملین روپے مالیت کی یہ گاڑی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سیکرٹریٹ کے استعمال کے لیے حاصل کی جائے گی تاکہ چینی وفود، ماہرین اور دیگر اہم شخصیات کو محفوظ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چینی شہریوں کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے، اسی مقصد کے تحت نئی بلٹ پروف گاڑی خریدی جا رہی ہے۔دستاویزات کے مطابق یہ گاڑی پہلے سے موجود بلٹ پروف گاڑیوں اور کم از کم دو ہیلی کاپٹروں کے علاوہ ہوگی، جنہیں مختلف سرکاری ادارے چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے استعمال کر رہے ہیں یا جن کی خریداری کا عمل جاری ہے۔سی پیک سیکرٹریٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کابینہ ڈویژن کے محدود گاڑیوں کے بیڑے کے باعث بروقت بلٹ پروف گاڑیاں دستیاب نہیں ہوتیں، جس سے اہم سرکاری ملاقاتوں، غیر ملکی وفود کے دوروں اور اجلاسوں میں تاخیر یا بعض اوقات منسوخی کی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ نجی مارکیٹ سے بلٹ پروف گاڑیاں کرائے پر حاصل کرنا نہ صرف غیر یقینی بلکہ انتہائی مہنگا بھی ثابت ہوتا ہے، جس سے قومی خزانے پر اضافی مالی بوجھ پڑتا ہے۔حکومت نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PPRA) رول 42(c)(vii) کے تحت براہِ راست معاہدے کے ذریعے گاڑی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کو تین ٹویوٹا ڈیلرز کی جانب سے قیمتیں موصول ہوئیں، جن میں ٹویوٹا سینٹرل موٹرز نے 95.049 ملین روپے، ٹویوٹا پورٹ قاسم نے 95.25 ملین روپے اور ٹویوٹا سوسائٹی نے 95.45 ملین روپے کی پیشکش کی، حکومت نے سب سے کم بولی دینے والی ٹویوٹا سینٹرل موٹرز کی پیشکش منظور کر لی۔دستاویزات کے مطابق سی پیک سیکرٹریٹ کے پاس گاڑی کی خریداری کے لیے مطلوبہ فنڈز دستیاب نہیں تھے، جس کے بعد وزارتِ منصوبہ بندی نے مختلف منصوبوں سے 5 کروڑ 83 لاکھ روپے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم مالی سال کے اختتام تک ضروری منظوری نہ ملنے کے باعث خریداری کا آرڈر جاری نہیں ہو سکا۔وزارت نے فنڈز کی فراہمی کے لیے مختلف منصوبوں سے رقم مختص کی، جن میں سینٹر فار ایکسی لینس برائے سی پیک سے ایک کروڑ 88 لاکھ روپے، وفاقی ایس ڈی جیز پروگرام سے 91 لاکھ روپے، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن منصوبے سے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے اور پالیسی ریسرچ گرانٹس پروگرام سے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے شامل ہیں، ان فنڈز میں 62 لاکھ روپے وہ بھی شامل تھے جو کنٹریکٹ ملازمین کی ادائیگی کے لیے مختص کیے گئے تھے۔ 

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش