Nawaiwaqt:
2026-07-24@09:42:29 GMT

حکومت کا بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT

حکومت کا بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ

شہباز شریف حکومت نے بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا، آئی ایم ایف کی شرط پرکیپٹوپاور لیوی عائد کرنے سے بجلی سستی کرنےکی راہ ہموار ہو گئی۔ حکومت کی جانب سے کیپٹوپاور لیوی کی رقم سے ماہانہ بنیادوں پربجلی کا ریلیف دینےکامنصوبہ بنایاگیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت کوکیپٹوپاورلیوی کی شرح بڑھنے پربجلی میں زیادہ ریلیف دینےکی توقع ہے۔ وفاقی کابینہ کی جانب سےکیپٹو پاور لیوی کاریلیف بجلی صارفین کومنتقل کرنےکی منظوری دی جاچکی ہے۔ حکومتی ذرائع کےمطابق ماہانہ جمع ہونےوالی لیوی کا فائدہ 2ماہ کے وقفے سے دینے کا پلان ہے۔ وفاقی حکومت نے کیپٹوپاورپلانٹس پرمرحلہ وار 20 فیصد تک لیوی عائد کرنےکا قانون لاگو کیا ہے۔ کیپٹو پاور پلانٹس پرفوری طورپر 5 فیصدلیوی کانفاذکیا گیا ہے۔ ؎ دوسرے مرحلےمیں کیپٹوپاورپلانٹس پر لیوی کی شرح 10فیصد اور فروری2026 میں15جبکہ اگست 2026 میں کیپٹو پاورپلانٹس پر لیوی 20فیصد ہو جائے گی۔ لیوی کی رقم پاورسیکٹرکے تمام کیٹگری کےبجلی صارفین کے لیے ٹیرف کم کرنےپراستعمال کی جائے گی۔ لیوی کی عدم ادائیگی پرکیپٹو پاورپلانٹس کےخلاف کارروائی ہوگی اورمستقل ڈیفالٹ پرمتعلقہ کیپٹو پاور پلانٹ کوگیس فراہمی منقطع کردی جائےگی۔ہرکیپٹو پاور پلانٹ گیس یاایل این جی کےاستعمال پروفاقی حکومت کولیوی ادا کرنےکاپابند ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بجلی صارفین لیوی کی

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ایک ماہ میں47ارب81کروڑ روپے کی اووربلنگ کا انکشاف
  • پیٹرول مہنگا، کیا دفتروں کے لیے ہفتہ دوبارہ 3 یا 4 روز پر مشتمل ہوسکتا ہے؟
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش