Daily Pakistan:
2026-07-24@06:18:32 GMT

حکومت کا بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT

حکومت کا بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہباز شریف حکومت نے بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا، آئی ایم ایف کی شرط پرکیپٹوپاور لیوی عائد کرنے سے بجلی سستی کرنےکی راہ ہموار ہو گئی۔ 

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے کیپٹوپاور لیوی کی رقم سے ماہانہ بنیادوں پربجلی کا ریلیف دینےکامنصوبہ بنایاگیا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت کوکیپٹوپاورلیوی کی شرح بڑھنے پربجلی میں زیادہ ریلیف دینےکی توقع ہے۔ وفاقی کابینہ کی جانب سےکیپٹو پاور لیوی کاریلیف بجلی صارفین کومنتقل کرنےکی منظوری دی جاچکی ہے۔

جاپان کے خطے جوگوکو میں 6.

2 شدت کا زلزلہ

حکومتی ذرائع کےمطابق ماہانہ جمع ہونےوالی لیوی کا فائدہ 2ماہ کے وقفے سے دینے کا پلان ہے۔ وفاقی حکومت نے کیپٹوپاورپلانٹس پرمرحلہ وار 20 فیصد تک لیوی عائد کرنےکا قانون لاگو کیا ہے۔ کیپٹو پاور پلانٹس پرفوری طورپر 5 فیصدلیوی کانفاذکیا گیا ہے۔ ؎

دوسرے مرحلےمیں کیپٹوپاورپلانٹس پر لیوی کی شرح 10فیصد اور فروری2026 میں15جبکہ اگست 2026 میں کیپٹو پاورپلانٹس پر لیوی 20فیصد ہو جائے گی۔  لیوی کی رقم پاورسیکٹرکے تمام کیٹگری کےبجلی صارفین کے لیے ٹیرف کم کرنےپراستعمال کی جائے گی۔

لیوی کی عدم ادائیگی پرکیپٹو پاورپلانٹس کےخلاف کارروائی ہوگی اورمستقل ڈیفالٹ پرمتعلقہ کیپٹو پاور پلانٹ کوگیس فراہمی منقطع کردی جائےگی۔ہرکیپٹو پاور پلانٹ گیس یاایل این جی کےاستعمال پروفاقی حکومت کولیوی ادا کرنےکاپابند ہوگا۔

امریکہ میں شہری نے بھائی کی بدولت 10 لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا

مزید :

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بجلی صارفین لیوی کی

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔

محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری

فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔

حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش