data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹوکیو کی معروف ٹویوسو فِش مارکیٹ میں نئے سال کے آغاز پر ہونے والی روایتی ٹیونا نیلامی اس بار ایک غیر معمولی اور حیران کن ریکارڈ کے باعث دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گئی، جہاں نیلے فِن ٹیونا کی ایک مچھلی نے قیمتوں کی تمام سابقہ حدیں توڑ دیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز منعقد ہونے والی اس سالانہ نیلامی میں جاپان کی مشہور سوشی ریسٹورنٹ چین سوشی زانمائی نے 243 کلوگرام وزنی دیوہیکل ٹیونا کو 510 ملین ین میں خرید کر تاریخ رقم کر دی، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 3 کروڑ 24 لاکھ ڈالر بنتے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ اب تک کسی ایک ٹیونا مچھلی کے لیے ادا کی جانے والی سب سے زیادہ قیمت ہےاس ریکارڈ ساز خریداری کے پیچھے کیوشی کیمورا ہیں، جو کیومورا کارپوریشن کے صدر اور جاپان میں ’’ٹیونا کنگ‘‘ کے لقب سے جانے جاتے ہیں۔

نیلامی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ قیمت کے 300 سے 400 ملین ین کے درمیان رہنے کی توقع کر رہے تھے، تاہم بولی کا اچانک 500 ملین ین سے تجاوز کر جانا خود ان کے لیے بھی حیران کن ثابت ہوا۔ ان کے بقول، نئے سال کی اس نیلامی میں مقابلہ غیر معمولی حد تک سخت تھا۔

دلچسپ پہلو یہ ہے کہ کیوشی کیمورا نے اس موقع پر جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم کی حالیہ حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح نئی قیادت ملکی معیشت کو سنبھالنے اور بہتری کی راہ پر ڈالنے کے عزم کا اظہار کر رہی ہے، اسی جذبے کے تحت ان کا ادارہ بھی پوری سنجیدگی اور محنت سے کام جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ اس تاریخی بولی سے نہ صرف کاروباری حلقوں بلکہ عام لوگوں کے لیے بھی خوشی اور امید کا پیغام جائے گا۔

نیلامی مکمل ہونے کے بعد یہ قیمتی ٹیونا فوری طور پر سوشی زانمائی کے مرکزی ریسٹورنٹ منتقل کی گئی، جہاں ماہر شیفوں نے اسے کاٹ کر کمپنی کے مختلف آؤٹ لیٹس میں تقسیم کر دیا۔ حیرت انگیز طور پر کیوشی کیمورا نے واضح کیا کہ اس مہنگی ترین ٹیونا سے تیار کی جانے والی سوشی ڈشز صارفین کو معمول کی قیمت پر ہی فراہم کی جائیں گی، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس منفرد ذائقے سے لطف اندوز ہو سکیں۔

یاد رہے کہ ٹیونا کی سب سے زیادہ قیمت کا سابقہ ریکارڈ بھی اسی کمپنی کے پاس تھا، جب 2019 میں ایک نیلے فِن ٹیونا کو 333.

6 ملین ین میں خریدا گیا تھا۔ اس بار کی نیلامی نے نہ صرف مالیاتی اعتبار سے نیا سنگِ میل قائم کیا بلکہ جاپان کی فوڈ انڈسٹری میں اعتماد، روایات اور معاشی امیدوں کو بھی ایک بار پھر نمایاں کر دیا۔ یہ واقعہ بلاشبہ ’’اسٹرینج اینڈ انٹرسٹنگ‘‘ خبروں میں ایک یادگار اضافہ بن گیا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملین ین

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم