لاہور (نامہ نگار) ڈاکوو ں اور چوروں نے شہرکے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹرسائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لےا۔ ڈاکوو ں نے مزنگ میں تجمل کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 5لاکھ 10ہزار روپے، طلائی زیورات، موبائل فون و دیگر سامان، سمن آباد میں صفدر اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 80ہزار روپے، طلائی زیورات اور موبائل فون، ڈیفنس سی میں نثار سے2لا کھ70ہزار روپے، فیکٹری ایریا میں فرقان سے80 ہزار روپے اور موبائل فون، گرین ٹاو ن میں تیمور سے45 ہزار روپے اور موبائل فون، نشتر کالونی میں ڈاکو احمد سے 30 ہزار اور موبائل فو ن، بادامی باغ میں اشفاق سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون،ریس کورس کے علاقے مےں کامران سے18ہزار روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ مےں احمد سے12ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لےا اور فرار ہو گئے ہےں۔چوروں نے کاہنہ میں سلمان کے گھرگھس کر ساڑھے5لاکھ روپے مالےت کی نقدی، زےورات و دےگر قیمتی سامان چوری کر لےا اور فرار ہو گئے ہےں۔چوروں نے جوہرٹاو ن، گلشن راوی اور نشتر کالونی سے3 گاڑیاں، شاہدرہ کے علاقے سے رکشہ جبکہ چوہنگ، داتا دربار، جوہر ٹاو ن، پرانی انارکلی، مناواں، اسلام پورہ، ڈےفنس اور گلبرگ سے8 موٹرسائیکلیں چوری کر لےں اور فرار ہو گئے ہیں۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ہزار روپے اور موبائل فون

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے

متعلقہ مضامین

  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک