Nawaiwaqt:
2026-07-24@06:24:12 GMT

حکومت نے صارفین کو سستی بجلی دینے کا نیا منصوبہ تیار کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT

حکومت نے صارفین کو سستی بجلی دینے کا نیا منصوبہ تیار کرلیا

حکومت نے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اہم فیصلہ کرلیا ہے، اور اس سلسلے میں بجلی سستی کرنے کا پلان بھی سامنے آگیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے کیپٹو پاور لیوی عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے اور اس لیوی سے حاصل ہونے والا فائدہ بجلی صارفین کو منتقل کیا جائے گا۔کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط کے تحت نافذ کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق اس لیوی سے حاصل ہونے والی رقم براہِ راست بجلی صارفین کو ریلیف دینے کے لیے استعمال کی جائے گی۔منصوبے کے تحت صارفین کو بجلی کا ریلیف ماہانہ بنیادوں پر دیا جائے گا، جبکہ لیوی کی رقم کا فائدہ دو ماہ کے وقفے سے منتقل کرنے کا پلان بھی تیار کیا گیا ہے۔ذرائع نے اس حوالے سے مزید بتایا ہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی مرحلہ وار عائد کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر فوری طور پر 5 فیصد لیوی نافذ کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں لیوی بڑھا کر 10 فیصد کر دی جائے گی۔اس کے بعد فروری میں لیوی کی شرح 15 فیصد اور اگست میں 20 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ذرائع کے مطابق جیسے جیسے لیوی کی شرح میں اضافہ ہوگا.

بجلی صارفین کے لیے مزید ریلیف متوقع ہے اور اس لیوی کے ذریعے بجلی کے ٹیرف میں کمی کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ کیپٹو پاور لیوی ادا نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈیفالٹ کرنے والے کیپٹو پاور پلانٹس کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے اور ان کی گیس کی فراہمی منقطع کرنے کا اختیار بھی استعمال کیا جائے گا۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کیپٹو پاور کی جائے گی صارفین کو کرنے کا

پڑھیں:

آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے  لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے  ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش