Jasarat News:
2026-07-24@09:31:34 GMT

برطانیہ میں فلسطین سفارتخانے کا افتتاح کردیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن میں فلسطینی سفارت خانہ باضابطہ طور پر کھل گیا ہے، جسے فلسطینی قیادت نے عالمی پہچان اور خودمختاری کی علامت قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی سفیر حسام زملوط نے افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ یہ لمحہ فلسطینی عوام کے لیے تاریخی اور یادگار ہے، اور برطانیہ میں فلسطینی سفارت خانہ نہ صرف سفارتی تعلقات کا مرکز ہے بلکہ فلسطینی شناخت اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ حیثیت کا بھی آئینہ ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے ستمبر 2025 میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا اور اس کے بعد لندن میں فلسطینی مشن کی عمارت کو اپ گریڈ کر کے سفارت خانہ کا درجہ دے دیا گیا۔ یہ عمارت پہلے فلسطینی مشن کے طور پر کام کر رہی تھی، تاہم اب اسے سفارتی رسومات، دفاتر اور سیاسی امور کے لیے مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کچھ نقاب پوش عناصر نے اسرائیلی جھنڈے لہرا کر اس عمارت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی، لیکن برطانوی حکام کی نگرانی اور حفاظت کے بعد اب یہ عمارت محفوظ اور فعال حالت میں دوبارہ کھول دی گئی ہے۔

سفیر حسام زملوط نے افتتاحی تقریب کے دوران زور دے کر کہا کہ لندن میں فلسطینی سفارت خانہ نہ صرف فلسطینی عوام کے حقوق کی نمائندگی کرے گا بلکہ برطانیہ میں فلسطین کی ثقافتی، تعلیمی اور سیاسی سرگرمیوں کے لیے بھی مرکزی مقام ہوگا، یہ سفارت خانہ عالمی برادری میں فلسطینی خودمختاری اور تسلیم شدہ ریاست کی حیثیت کو مزید مضبوط کرے گا اور مستقبل میں فلسطینی برادری کے عالمی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ اقدام فلسطینی قیادت کے لیے نہ صرف سفارتی کامیابی ہے بلکہ عالمی سطح پر فلسطینی مسئلے کے حل کے لیے مثبت اشارہ بھی سمجھا جا رہا ہے، جس سے بین الاقوامی تعلقات میں فلسطین کی موجودگی اور اثرورسوخ میں اضافہ متوقع ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں فلسطینی سفارت خانہ کے لیے

پڑھیں:

سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد

لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
  • پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری