برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ریاستِ فلسطین کے سفارت خانے کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ سفارت خانہ مغربی لندن کے علاقے ہیمرسمتھ میں قائم کیا گیا ہے، جو اس سے قبل فلسطینی مشن کے طور پر کام کر رہا تھا۔

افتتاحی تقریب میں متعدد غیر ملکی سفارت کاروں، برطانوی حکومت کے نمائندے الیسٹئر ہیریسن اور فلسطین کے حامی افراد نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سفیر حسام زملوط نے سفارت خانے کی عمارت کو برطانوی سرزمین پر فلسطین کا ایک حصہ قرار دیا۔

فلسطینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ سفارت خانہ امن، ثابت قدمی، وقار اور فلسطینی عوام کی آزادی اور انصاف کے لیے طویل جدوجہد کی علامت ہے۔

انہوں نے اس موقع کو برطانیہ اور فلسطین کے تعلقات میں ایک تاریخی لمحہ اور ایک اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور آزادی کے سفر میں ایک بڑی کامیابی ہے۔

فلسطینی سفیر نے مزید کہا کہ سفارت خانے کا قیام فلسطینی شناخت کے تسلسل کا ثبوت ہے اور غزہ، مغربی کنارے اور پناہ گزین کیمپوں میں رہنے والے فلسطینیوں کے لیے مزاحمت اور امید کا پیغام ہے۔

یہ دفتر کئی دہائیوں سے برطانیہ میں فلسطین کے ایک نمائندہ دفتر کے ذریعے سفارتی سرگرمیاں انجام دے رہا تھا تاہم اسے مکمل سفارتی حیثیت حاصل نہیں تھی۔

طویل عرصے تک یہ دفتر فلسطینی مشن کہلاتا رہا اور محدود اختیارات کے ساتھ کام بھی کرتا رہا تھا تاہم اب یہ بطور سفارت خانہ فعال ہوگیا۔ 

یاد رہے کہ برطانوی حکومت نے 20 ستمبر کو ایک تاریخی فیصلے کے تحت فلسطین کو باضابطہ طور پر آزاد اور خود مختار ریاست تسلیم کیا تھا۔

اس فیصلے کا اعلان وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کیا تھا، جنھوں نے کہا تھا کہ یہ اقدام لندن اور فلسطین کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گا۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سفارت خانہ اور فلسطین فلسطین کے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یہودی آبادکاروں اور فلسطینیوں میں جھڑپ؛ اسرائیلی فوج کا میجر اور سپاہی ہلاک
  • پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا
  • مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا