کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
رچ وینس کراچی اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے افتتاحی دن پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جہاں نور زمان، ناصر اقبال اور اشعب عرفان نے اپنے اپنے مقابلے جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔
نور زمان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فرانس کے میلویل سیانی مانی کو 3-2 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔ کرییک کلب کراچی میں کھیلے گئے میچ میں نور زمان نے پہلا گیم 11-9 سے جیتا، تاہم فرانسیسی کھلاڑی نے اگلے دو گیمز 12-10 اور 11-3 سے اپنے نام کیے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی اوپن کے ذریعے اسکواش میں پاکستان کی واپسی کی کوشش، ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان
عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے چوتھا گیم 11-6 اور فیصلہ کن پانچواں گیم بھی 11-6 سے جیت کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ گیارہویں سیڈ نور زمان اب پری راؤنڈ 16 میں مصر کے فارس دیسوقی سے مقابلہ کریں گے، جو ٹورنامنٹ کے8ویں سیڈ اور عالمی رینکنگ میں 15 نمبر پر ہیں۔
ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ پاکستان کے وائلڈ کارڈ انٹری ناصر اقبال نے کیا، جو اس وقت عالمی رینکنگ میں 134 نمبر پر ہیں۔ ناصر اقبال نے ابتدائی دو گیمز ہارنے کے باوجود مصر کے عالمی نمبر 45مصطفیٰ السرٹی کے خلاف زبردست واپسی کی۔ مصری کھلاڑی نے پہلے دو گیمز 11-5 اور 11-8 سے جیتے، مگر ناصر اقبال نے اگلے تین گیمز 11-5، 11-9 اور 11-6 سے جیت کر پاکستان کی ایک اہم فتح اپنے نام کی۔
اسٹیٹ آف دی آرٹ گلاس کورٹ پر اشعب عرفان نے جاپان کے ریونوسکے تسوکے کو باآسانی 3-0 سے شکست دی۔ اشعب عرفان نے میچ 11-4، 11-6 اور 11-9 سے جیتا۔ پری راؤنڈ 16 میں اشعب عرفان کا مقابلہ مصر کے ٹاپ سیڈ کریم گواد سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اسکواش میں پاکستان کی بتدریج واپسی، حمزہ خان گولڈن اوپن چیمپیئن شپ جیت گئے
اشعب عرفان گزشتہ سال کے آخر میں مسلسل بین الاقوامی کامیابیوں کے بعد عالمی رینکنگ میں اپنے کیریئر کی بہترین 47 پوزیشن پر پہنچے تھے، جبکہ نور زمان نے بھی کینیڈا اور امریکا میں ٹائٹل جیت کر عالمی رینکنگ 37 تک رسائی حاصل کی۔
پاکستان کے دیگر تین کھلاڑی، جو وائلڈ کارڈ انٹری کے طور پر ٹورنامنٹ میں شریک تھے، اپنے اپنے مقابلے ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اشعب عرفان رچ وینس کراچی اوپن اسکواش ٹورنامنٹ فرانس مصر میلویل سیانی مانی ناصر اقبال.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اشعب عرفان ناصر اقبال عالمی رینکنگ کراچی اوپن ناصر اقبال اشعب عرفان جیت کر سے جیت
پڑھیں:
پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
میانمار میں پاکستان کے سفیر طارق کریم(Tariq kareem) نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
عشائیے میں یونین آف میانمار فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (UMFCCI) کے صدر، نائب صدر، میانمار چیمبر آف کامرس فار فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز (MCCPMD) کے چیئرمین، دیگر معروف کاروباری شخصیات اور فارمیٹیک پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے وفد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سفیر طارق کریم اور معزز مہمانوں کے درمیان خوشگوار اور بامقصد تبادلہ خیال ہوا، جس میں پاکستان اور میانمار کے درمیان تجارت و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے، بالخصوص ادویہ سازی، ٹیکسٹائل اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے، جبکہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان براہ راست روابط (B2B Linkages) کو مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی