وینزویلا: تمام سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے، ماریہ کورینا
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریہ کورینا نے منگل کے روز مطالبہ کیا ہے کہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کا یہ مطالبہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو صدارتی محل سے امریکی فوجیوں کے اٹھائے جانے کے واقعے کے بعد سامنے آیا ہے۔
ماریہ کورینا جنہیں حال ہی میں امن کا نوبل پرائز ملا ہے، انہوں نے اپنے اس مطالبے میں یہ بھی کہا ہے کہ ان تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے جنہیں بغیر کسی جواز کے حراست میں رکھا گیا ہے۔ خواہ ان کا تعلق عام شہریوں سے ہے یا فوج سے۔ یہ سیاسی قیدی ہیں۔ انہیں فوری رہا کیا جائے۔
تاہم امن کا نوبل انعام پانے والی اپوزیشن لیڈر ماریہ کورینا نے وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کی امریکہ سے رہائی کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔ ماریہ کورینا امریکی صدر ٹرمپ کی نظریاتی حامی ہیں۔
وینزویلا میں سیاسی قیدیوں کی تعداد 863 بتائی جاتی ہے۔ یہ اعداد و شمار ایک انسانی حقوق کے ادارے کی طرف سے سامنے لائے گئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ماریہ کورینا رہا کیا جائے
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔