نجی این جی اوز کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ ذاتی، لسانی اور گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، دشمن قوتیں ہمیشہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کرتی رہی ہیں، مگر پاکستانی قوم نے ہر بار اتحاد اور قربانی کے ذریعے ان سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے نجی این جی اوز کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان سے ہجرت کے لمحے سے لے کر آج تک پاکستانی قوم کی تاریخ قربانیوں، جدوجہد اور لازوال عزم سے بھری پڑی ہے، قیامِ پاکستان کے وقت برصغیر کے مسلمانوں نے بے مثال قربانیاں دے کر ایک آزاد اسلامی ریاست کے حصول کا خواب پورا کیا، لاکھوں جانوں کی قربانی، بے شمار خاندانوں کی ہجرت اور جان و مال کے ناقابلِ تلافی نقصانات اس جدوجہد کی روشن مثالیں ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ قیامِ پاکستان کے بعد بھی قوم نے ہر مشکل دور میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، دفاعِ وطن ہو یا داخلی و خارجی چیلنجز، قدرتی آفات ہوں یا دہشت گردی کے خلاف جنگ، پاکستانی قوم نے ہر محاذ پر قربانی، صبر اور استقامت کی نئی تاریخ رقم کی، افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام نے مل کر ملک کے امن و استحکام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جس کی بدولت آج پاکستان ایک مضبوط اور خوددار ریاست کے طور پر کھڑا ہے۔

بلال سلیم قادری نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک نے بھی ہمیشہ ملک و قوم کے لیے قربانیوں کی روایت کو زندہ رکھا ہے، امن و امان کے قیام، انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے، مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے ہماری جماعت نے ہر دور میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا، محب وطن جماعتوں اور کارکنان کی قربانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہم پاکستان کی سلامتی اور نظریے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی تاریخ سے سبق سیکھیں اور باہمی اتحاد، برداشت اور رواداری کو فروغ دیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستانی قوم کہا کہ

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ