مولانا سید فرخ مہدی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان کے ڈویژنل صدر، مجلس وحدت مسلمین جنوبی نجاب میں مختلف ذمہ داریوں پر کام کرچکے ہیں، مختلف فلاحی و رفاہی پراجیکٹس کے روح رواں ہیں، مولانا سید فرخ مہدی نے کہا کہ جنوبی پنجاب ایک زرخیز خطہ ہے، یہاں علمائے کرام کی بڑی تعداد موجود ہے اور اسی طرح اس خطے کی عوام علماء سے محبت کرتی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر اور صوبائی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی نے ممتاز مذہبی و سماجی رہنما مولانا سید فرخ مہدی شمسی کو مجلس علماء مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب کا جنرل سیکرٹری نامزد کردیا، جس کے بعد مولانا سید فرخ مہدی شمسی نے اپنی ذمہ داری کا حلف اُٹھالیا، علامہ قاضی نادر حسین علوی نے حلف لیا، مولانا سید فرخ مہدی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان کے ڈویژنل صدر، مجلس وحدت مسلمین جنوبی نجاب میں مختلف ذمہ داریوں پر کام کرچکے ہیں۔ مولانا سید فرخ مہدی شمسی مختلف فلاحی و رفاہی پراجیکٹس کے روح رواں ہیں، مولانا سید فرخ مہدی نے کہا کہ جنوبی پنجاب ایک زرخیز خطہ ہے، یہاں علمائے کرام کی بڑی تعداد موجود ہے اور اسی طرح اس خطے کی عوام علماء سے محبت کرتی ہے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی