سندھ حکومت نے اہم شاہراہوں پر کچرا جلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ سالڈ ویسٹ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شاہراٶں پر کچراجلانے والوں کے خلاف سخت کارواٸ کی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کچرا جلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی، چاہیے اس کا تعلق کسی بھی ادارے سے ہو۔

اجلاس میں میٸر کراچی مرتضیٰ وہاب، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، ایم ڈی سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ ٹاؤن اور یوسی چیئرمینز نے بھی شرکت کی جبکہ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے اجلاس میں بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں

کراچی؛ یونیورسٹی روڈ پر نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور

کراچی؛ لائف ٹائم وارنٹی ریفریجریٹر چند ماہ میں خراب، عدالت کا کمپنی کو 2 لاکھ ہرجانے کا حکم

کراچی: گیس لائن بچھانے کے بعد سڑکوں کی مرمت نہ کرنے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سالڈ ویسٹ کا محکمہ تمام یو سیز اور ٹاٶنز کے ساتھ رابطے کو مظبوط کرے، واٸس چیٸرمین اور یوسیز کو بااختیار بنانے کے لیے قوانین بنائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یونین کونسل اور ٹاٶن کے درمیان کوآرڈینیشن مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔ ناصر شاہ نے کہا ہے کہ جس کمپنی کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے ان کے پاس مین پاور اور مشینریز کا ہونا ضروری ہے جن گاڑیوں میں ٹریکرز لگے ہیں ان کو 24 گھنٹے کام کرنا چاہیے کام نہ کرنے والوں کو فوری معطل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جب پیسے خرچ کررہی ہے تو کام بھی دل جوئی سے ہونا چاہیے، عوامی شکایات پر فوری نوٹس لیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سالڈ ویسٹ اجلاس میں

پڑھیں:

آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔

حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل