بھارتی ریاست گجرات کی عدالتوں کو بم دھماکوں کی دھمکیاں
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260107-01-12
گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات کی مختلف عدالتوں کو بم دھماکوں کی دھمکیاں موصول ہوئیں جس کے بعد عدالتی کارروائیاں معطل اور عمارتیں خالی کرالی گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کی ہائی کورٹ سمیت ریاست بھر کی کم از کم 6 عدالتوں کو 5 اور 6 جنوری کے دوران ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھمکیاں گجرات ہائی کورٹ، احمد آباد سیشن کورٹ اور ضلعی عدالتوں کو موصول ہوئیں۔دھمکیاں موصول ہونے کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی اور عدالتی کارروائیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں اور عمارتیں خالی کرالی گئیں۔ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس ٹیموں نے عدالتوں کی مکمل تلاشی لی۔حکام کے مطابق تاحال کوئی مشتبہ شے برآمد نہیں ہوئی تاہم سکیورٹی سخت رکھی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عدالتوں کو
پڑھیں:
نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
سپریم کورٹ نے نیب قانون میں کی گئی ترامیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق اہم مقدمے کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سے متعلق تمام مقدمات اب وفاقی آئینی عدالت میں سنے جائیں گے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب قانون میں ترامیم کے بعد سپریم کورٹ کو نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار حاصل نہیں رہا، اس لیے نیب سے متعلق تمام زیر التوا اور آئندہ مقدمات وفاقی آئینی عدالت کو منتقل کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کیس: وفاقی آئینی عدالت نے اہم سوالات اٹھا دیے
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیب اور وفاقی حکومت کا مؤقف درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 175، نیب آرڈیننس کے سیکشن 32 اور 32 اے کے تحت نیب مقدمات کی سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت ہی مجاز فورم ہے۔
سپریم کورٹ نے اس معاملے پر فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد 16 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو جمعہ کو سنایا گیا۔
اس فیصلے کے بعد نیب سے متعلق تمام مقدمات کی سماعت اب وفاقی آئینی عدالت میں ہوگی، جبکہ سپریم کورٹ ان مقدمات کی سماعت نہیں کرے گی۔ یہ فیصلہ نیب مقدمات کے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق ایک اہم آئینی نظیر قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں