data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260107-08-3
حیدرآباد(نمائندہ جسارت) ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن حیدرآباد شہزاد شیخ نے اپنے افسران کے ہمراہ پریس کلب حیدرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پریس کلب کے انتخابات برائے سال 2026ء میں کامیاب ہونے والے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محمد یعقوب بھٹی، انفارمیشن آفیسر علی وقاص سہتو اور اسسٹنٹ سعید شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن نے نومنتخب صدر جنید خانزادہ، جنرل سیکرٹری اشوک شرما اوراراکین مجلس عاملہ کو ہار پہنائے ۔اس موقع پر شہزاد شیخ نے کہا کہ پریس کلب حیدرآباد ایک مؤثر اور فعال صحافتی ادارہ ہے جس نے ہمیشہ صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ اور آزادی صحافت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران اپنی ذمے داریاں احسن طریقے سے انجام دیتے ہوئے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ انفارمیشن ڈپارٹمنٹ اور پریس کلب کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ عوام تک درست اور بروقت معلومات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ اس موقع پر انہوں نے نومنتخب نائب صدر جے پرکاش مورانی، خزانچی اکرم شاہد، جوائنٹ سیکرٹری فہیم ببر اور اراکین مجلس عاملہ علی حسن، لالہ رحمان سموں، خالد کھوکھر، محمد حسین خان، اقبال ملاح، حمیدالرحمان، جاوید چراخ، سہیل انصاری اور ظفر ہکڑو کو بھی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے پریس کلب

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • انسانی حقوق کا مغربی تصور سیرت طیبہؐ کی روشنی میں
  • دریائے چناب میں سیلاب، تریموں ہیڈ پر پانی کی سطح بلند، چنیوٹ میں نہر میں شگاف سے فصلیں زیر آب
  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی