data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260107-08-21
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ کراچی روہڑی 480 کلومیٹر کا ٹریک بنے گا، منصوبے کا سنگ بنیاد جولائی 2026ء میں رکھیں گے اور ڈھائی سال میں مکمل کریں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ روہڑی سے نوکنڈی سے 9 سو کلو میٹر بنتا ہے، ریکوڈک کی فرم آر ڈی ایم سی کے تعاون سے ٹریک بنے گا‘ 5 سو کلومیٹر نیا بنے گا 4 سو کلومیٹر ٹریک اپ لفٹ ہوگا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ پنجاب میں 8 ریجنل روٹس بنیں گے، اس پر حکومت پنجاب نے منظوری دیدی ہے، بلوچستان میں 4 ارب روپے سے پیپلز ٹرین بنا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ کیساتھ 8 تاریخ کو میٹنگ ہے، سکھر ایکسپریس کو بہتر کرنے جا رہے ہیں۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چیئرمین ریلوے کی ملاقات ہوگئی ہے، ان کو بھی ریلوے کے ساتھ پارٹنرشپ میں برانچ لائنز بہتر کرنے پر بات ہوئی ہے، دوسرے فیز میں خود وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملوں گا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ 31 دسمبر تک تمام بڑے روٹس کی ٹرین اپ گریڈ کی جائیں گی، ٹرینوں کے اندر سیکورٹی کیمرہ، ہوسٹس اور نئے کچن بنائے جائیں گے، اسٹیشن پر وائی فائی راؤٹرز نصب کر دیے گئے، رابطہ ایپ سے ٹکٹ بک کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 1700 کلو میٹر میں فائبز بچھانے جا رہے ہیں، کراچی اور لاہور کے اسٹیشن کو سیف اینڈ سیکیور کرنے جا رہے ہیں، ایم ٹیگ کی طرز پر ٹرینوں کو اسٹیکرز لگانے جا رہے ہیں۔حنیف عباسی نے کہا کہ 8 تاریخ کو وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات جبکہ 9 جنوری کو پیپری میں 40 ملین ڈالر کا منصوبہ مکمل ہو گا، تمام ملازمین کو تحفظ دیا گیا، تمام اسپتالوں کو اپ لفٹ کیا جائے گا۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وزیر ریلوے حنیف عباسی جا رہے ہیں نے کہا کہ

پڑھیں:

ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا

ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔

ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔

Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN

— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026

اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘

دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔

تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا