آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کی 27 جنوری کو پاکستان آمد متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے اس حوالے سے تین ممکنہ شیڈول کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوا دیئے ہیں۔

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز آئی سی سی ورلڈکپ کی تیاریوں کا حصہ ہیں، مجوزہ شیڈول کےمطابق آسٹریلیا کی ٹیم 26 اور 27 جنوری کو پاکستان پہنچے گی اور 2 فروری تک پاکستان میں قیام کرے گی۔

مزید پڑھیں

جنوبی افریقا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے حیران کن تبدیلی کیساتھ اسکواڈ کا اعلان کردیا

ذرائع کےمطابق کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوائے گئے پلانز کے تحت ایک تجویز یہ ہے کہ 2 میچز لگاتار کھیلے جائیں اور تیسرے میچ میں ایک دن کا وقفہ ہوگا۔

دوسرے پلان کے تحت تینوں میچز ایک ایک دن کے وقفے کے بعد ہوسکتے ہیں۔ تیسرا پلان ایک میچ کے بعد دو میچز لگاتار ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کی رضامندی کے بعد شیڈول کا باقاعدہ اعلان کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم پی ایس ایل کے بعد ون ڈے سیریز کھیلنے بھی پاکستان آئے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ا سٹریلیا ٹی ٹوئنٹی کے بعد

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو