آسٹریلیا کے قائم مقام کپتان اسٹیو اسمتھ نے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے آخری میچ میں شان دار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بنائی اور متعدد ریکارڈز توڑ دیے۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ایشز کے آخر میچ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے 384 رنز کے جواب میں 7 وکٹوں پر 518 رنز بنا لیے ہیں، جس میں ٹریوس ہیڈ کی 163 رنز کی اننگز اور کپتان اسمتھ کے آؤٹ ہوئے بغیر 129 رنز نمایاں ہیں۔

اسمتھ نے 129 رنز کی اننگز کے ساتھ ایشز اور مجموعی طور پر انگلینڈ کے خلاف ریکارڈز بھی بنائے، ان کی یہ سنچری ٹیسٹ کیرئیر کی 37 ویں سنچری بھی ہے۔

آسٹریلیا کے ڈان بریڈمین نے انگلینڈ کے خلاف ایشز میں سب سے زیادہ 5 ہزار 28 رنز بنانے کا ریکارڈ 1948 میں بنایا تھا جبکہ دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے جیک ہوبز 3 ہزار 636 رنز بنا کر موجود تھے۔

اسٹیو اسمتھ 129 رنز کی اننگز کے ذریعے جیک ہوبز کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 3 ہزار 682 رنز کے مجموعے پر پہنچ چکے ہیں تاہم ڈان بریڈمین کا ریکارڈ توڑنے کے لیے انہیں طویل سفر طے کرنا ہے۔

اس فہرست میں جیک ہوبز کے بعد ایلن بارڈر ہیں جنہوں نے 3 ہزار 222 رنز بنائے تھے، اسٹیو وا نے 3 ہزار 173 رنز بنائے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

اسمتھ ایشز میں سنچریاں بنانے والے دوسرے بیٹر بھی بن گئے ہیں، انہوں نے اب تک 13 سنچریاں بنائی ہیں جبکہ ڈان بریڈ مین 19 سنچریوں کے ساتھ بدستور سرفہرست ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 51 سنچریاں بنائیں اور کسی بھی ٹیم کے خلاف انفرادی طور پر سب سے زیادہ 6 ہزار 707 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی ٹنڈولکر کے پاس ہے جو انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف بنایا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انگلینڈ کے خلاف نے انگلینڈ کے کا ریکارڈ

پڑھیں:

جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے صرف 16 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کیریئر 14 ہزار 572 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔

کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔

        View this post on Instagram                      

بٹلر اب اس سنگ میل سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے