Islam Times:
2026-07-24@02:42:04 GMT

آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی 110 اہم خصوصیات

اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT

آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی 110 اہم خصوصیات

اسلام ٹائمز: آج امریکہ، اسرائیل اور دیگر مغربی استکباری و شیطانی قوتیں عالمِ اسلام کے اس عظیم اور باوقار رہبر کے بالمقابل صف آراء ہیں۔ مگر ہمیں کامل یقین ہے کہ ان شاء اللہ یہ مردِ مجاہد اپنی بصیرت افروز قیادت، ایمانی استقامت اور علوی جرأت کے ذریعے یہود و ہنود کو ایک بار پھر خیبر کی تاریخ یاد دلائیں گے اور فاتحِ خیبر، مولائے متقیان حضرت علی مرتضیٰ علیہ السلام کے حقیقی وارث ہونے کا عملی اور ناقابلِ تردید ثبوت دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔ تاریخ گواہ ہے کہ باطل، ظلم اور استکبار کی قوتوں کے مقدر میں ہمیشہ ذلت، رسوائی اور شکست ہی لکھی گئی ہے۔ ان شاء اللہ اس بار بھی یہی ظالم طاقتیں اس عظیم مردِ حق کے ہاتھوں ایک اور عبرتناک اور ذلت آمیز شکست سے دوچار ہوں گی اور حق کی فتح ایک بار پھر عالمِ انسانیت پر آشکار ہو جائے گی۔ تحریر: ایس ایم شاہ

1۔ جامع الشرائط مجتہد
2۔ علم اصول فقہ پر کامل گرفت
3۔ فقہِ اہلِ بیتؑ پر عمیق دسترس
4۔ فقہِ حکومتی میں صاحب نظر
5۔ جدید فقہی مسائل پر اجتہادی بصیرت
6۔ علومِ قرآنی پر وسیع گرفت
7۔ تفسیرِ قرآن میں گہری مہارت
8۔ احادیث اہلِ بیتؑ سے دقیق واقفیت
9۔ تاریخِ اسلام کا گہرا مطالعہ
10۔ ائمہ معصومین علیہم السلام کے 250 سالہ دور کی جامع فہم اور ان کو عصری تقاضوں کے مطابق پیش کرنے کی بھرپور صلاحیت

11۔ دین و سیاست میں وحدانی نگاہ
12۔ دینی عقلانیت کے داعی
13۔ اسلامِ نابِ محمدیﷺ کے مبلّغ
14۔ مشرق و مغرب کے فکری مکاتب سے آگاہی
15۔ فکری خود مختاری
16۔ مسائل کا تجزیاتی و منطقی حل نکالنا
17۔ علمی نظم و استدلال
18۔ فصیح و بلیغ بیان
19۔ فکری استقلال
20۔ مسلسل مطالعہ و تحقیق

21۔ تقوائے الہیٰ سے سرشار
22۔ خلوصِ نیت
23۔ سادہ طرزِ زندگی اور دیگر علماء کو بھی سادہ زیستی کی تلقین کرنا
24۔ زہد کا عملی پیکر
25۔ اقتدار کے باوجود تواضع
26۔ دیگر مراجع عظام کا احترام
27۔ صبر و تحمل
28۔ استقامت اور عالمی نام نہاد سپر طاقتوں کے غرور کو خاک میں ملانا
29۔ جذبہ شہادت سے سرشار ہوکر عوامی اجتماعات میں حاضری
30۔ اخلاقی جرأت

31۔ حق گوئی
32۔ نڈر مزاج
33۔ معنویت سے گہرا تعلق
34۔ دعا اور توسل پر یقین
35۔ قرآن سے خاص انس
36۔ سیرتِ اہلِ بیتؑ کی عملی پیروی
37۔ دنیاوی لالچ سے بے نیازی
38۔ اللہ کو حقیقی سپر پاور سمجھنا
39۔ ذمہ داری کو امانتِ الہیٰ جاننا
40۔ امام زمانہؑ سے قلبی تعلق

41۔ غیر معمولی قائدانہ صلاحیت
42۔ حکیمانہ فیصلہ سازی
43۔ دور اندیشی
44۔ مستقبل نگری
45۔ بحران مینجمنٹ
46۔ برمحل فیصلے
47۔ اسٹریٹجک منصوبہ بندی
48۔ واضح ریڈ لائنز کا تعین
49۔ ٹائم مینجمنٹ
50۔ نظم و ضبط

51۔ قومی ترجیحات کی درست شناخت
52۔ حالات کی نزاکت کا عمیق ادراک
53۔ دو ٹوک موقف
54۔ لچک کے ساتھ اصول پسندی
55۔ فرنٹ لائن قیادت
56۔ ادارہ سازی
57۔ نخبہ پروری یعنی غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل افراد کے لیے میدان فراہم کرنا
58۔ ملک کے اعلیٰ عہدوں پر باصلاحیت افراد کا درست انتخاب
59۔ ذمہ داریوں کی منصفانہ تقسیم
60۔ قومی وسائل کا مؤثر استعمال

61۔ استکبار دشمنی
62۔ استعمار مخالف سوچ
63۔ مظلوموں کا بھرپور دفاع
64۔ فلسطین کی غیر متزلزل حمایت
65۔ محورِ مقاومت کی مسلسل پشت پناہی
66۔ قومی خود مختاری کا ہر فورم پر دفاع
67۔ غیر ملکی تسلط کی نفی
68۔ اسلامی اقدار کا تحفظ
69۔ عوام دوستی
70۔ عوامی شعور پر اعتماد

71۔ عوام کے درمیان براہِ راست موجودگی
72۔ نوجوان نسل پر خصوصی توجہ
73۔ جوانوں کی فکری تربیت
74۔ معاشرے کے کمزور طبقات کی حمایت
75۔ اتحاد بین المسلمین کے علمبردار
76۔ بصیرت افزائی
77۔ نفوذ اور دشمن کی دقیق شناخت
78۔ قوم کو بحرانوں سے آگاہ کرنا
79۔ بحران سے نکلنے کے راستے دکھانا
80۔ عالمی پلیٹ فارمز پر مؤثر نمائندگی

81۔ دینی ثقافت کے محافظ
82۔ اسلامی طرزِ زندگی کے مروّج
83۔ ثقافتی یلغار کا مقابلہ
84۔ متعہد فنون کی سرپرستی
85۔ علم و تحقیق پر خصوصی توجہ 
86۔ نخبگان اور سائنسدانوں کی سرپرستی
87۔ سائنسی ترقی پر زور
88۔ خود کفالت کی حوصلہ افزائی
89۔ اسلامی، ایرانی شناخت کا تحفظ
90۔ فارسی زبان و ادب سے گہرا تعلق

91۔ تمدنی نگاہ
92۔ مستقبلِ اسلام کا واضح تصور
93۔ جدید اسلامی تمدن کا ہدف
94۔ سماجی عدل پر تاکید
95۔ اخلاقی اقدار کی ترویج
96۔ معنوی پروگراموں کی سرپرستی
97۔ قوم کو امید دلانا
98۔ اعتمادِ نفس کی ترویج
99۔ رشتہ داروں کو اقتدار سے دور رکھنا
100۔ عوام کے دلوں پر حکومت

101۔ عالمی استعماری لیڈروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر انہیں للکارنا اور ان کے جرائم کو دنیا کے سامنے فاش کرنا 
102۔ ہر اہم مشکل پر حرم امام رضا علیہ السلام، حرم حضرت فاطمہ معصومہ علیہا السلام اور مسجد جمکران میں ہنگامی حاضری کے ذریعے وقت کے حجت اللہ سے توسل کرنا
103۔ مرجعیت کی اہمیت اور طاقت سے دنیا کو روشناس کرانا
104۔ لوگوں کو اپنی طرف جذب کرنے کی خداد صلاحیت
105۔ ملکی اہم فیصلوں میں اقدار اسلامی کو ملحوظ خاطر رکھنا
106۔ مستقبل کے حوالے سے قوم کو باخبر رکھنے کے ساتھ پرامید رکھنا
107۔ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی ان کے اپنے شعبے کے مطابق حوصلہ افزائی
108۔ ملک سے وفاداری
109۔ پوری دنیا سے باصلاحیت طلبہ کا انتخاب کرکے جمہوریہ اسلامی ایران میں ان کی تعلیم و تربیت کا بندوبستی کرکے دنیا میں علم کی ضو فشانی کرنا
110۔ حالیہ ایران اسرائیل 12 روزہ جنگ میں مکمل اسلامی اور عالمی قوانین کی رعایت کرنا آپ کی چند بارز خصوصیات ہیں۔

آج امریکہ، اسرائیل اور دیگر مغربی استکباری و شیطانی قوتیں عالمِ اسلام کے اس عظیم اور باوقار رہبر کے بالمقابل صف آراء ہیں۔ مگر ہمیں کامل یقین ہے کہ ان شاء اللہ یہ مردِ مجاہد اپنی بصیرت افروز قیادت، ایمانی استقامت اور علوی جرأت کے ذریعے یہود و ہنود کو ایک بار پھر خیبر کی تاریخ یاد دلائیں گے اور فاتحِ خیبر، مولائے متقیان حضرت علی مرتضیٰ علیہ السلام کے حقیقی وارث ہونے کا عملی اور ناقابلِ تردید ثبوت دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔ تاریخ گواہ ہے کہ باطل، ظلم اور استکبار کی قوتوں کے مقدر میں ہمیشہ ذلت، رسوائی اور شکست ہی لکھی گئی ہے۔ ان شاء اللہ اس بار بھی یہی ظالم طاقتیں اس عظیم مردِ حق کے ہاتھوں ایک اور عبرتناک اور ذلت آمیز شکست سے دوچار ہوں گی اور حق کی فتح ایک بار پھر عالمِ انسانیت پر آشکار ہو جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ان شاء اللہ ایک بار پھر

پڑھیں:

جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ  نازیبا ویڈیو سامنے آنے پر تنازعہ کھڑا ہو گیا۔ پہلے تو اس ویڈیو کو فیک اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تخلیق  بتایا گیا لیکن جب ویڈیو اصل نکل آئی تو ممتاز سینئیر سیاست دان نے دوسری شادی  کرنے کا دعویٰ کیا۔ خاتون کے غیر شادی شدہ ہونے کی دستاویز نے سیاستدان کو زیادہ مشکل میں ڈال دیا۔  بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے رکن، جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سینئیر سیاستدان غازی نذرالاسلام کی   ایک نوجوان خاتون کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک کی مبینہ دوسری شادی کے معاملے پر تنازع  ان کے دوسری شادی کا اعتراف کر لینے کے بعد کم نہیں ہوا۔ اب جماعت اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سارے معاملہ کی تحقیقات کروا رہی ہے

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی

 بنگلہ دیش کے  میڈیا کے مطابق غازی نذرالاسلام کی سوشل میڈیا پر ایک نوجوان خاتون کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔ پہلے تو ان کے حامیوں نے اس ویڈیو کو ڈیپ فیک اور آڑٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنائی گئی  ویڈیو قرار دیا، لیکن جب  تنقید کرنے والے  خاموش نہیں ہوئے تو بعض لوگوں نے اس ویڈیو کی سافٹ وئیرز کی مدد سے ویریفیکیشن کی۔ فیکٹ چیک کرنے والے ایک  ادارے  نے بتا دیا کہ ویکڈو بالکل اصلی ہے۔  نذر الاسلام کی نوجوان خاتون کے ساتھ  ویڈیو کے مصنوعی ذہانت سے تیار ہونے یا اس میں کوئی تبدیلی کیے جانے کے شواہد نہیں مل۔ اس کے بعد لوگوں کی ساری توجہ ویڈیو   میں شامل افراد اور ان کے باہمی تعلق پر مرکوز ہوگئی۔ جب سوشل میڈیا پر  تنقید کافی برھ گئی تو    جماعت اسلامی کے سینئیر سیاست دان اور رکن پارلیمنٹ نے ویڈیو کلپ میں اپنے ساتھ دکھائی دینے والی نوجوان خاتون کو اپنی بیوی قرار دے دیا۔  غازی نذرالاسلام نے اپنے بیان میں کہا کہ خاتون ان کی دوسری بیوی ہے  اور ان کی شادی 17 جون کو دونوں خاندانوں اور ان کی پہلی بیوی کی رضامندی سے ہوئی تھی۔

چیئرمین یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کی ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے چیئرمین سے ملاقات

 نذر الاسلام نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ اس وائرل ویڈیو کو خفیہ طور پر ریکارڈ کرکے بھتہ خوری اور سیاسی کردار کشی کےلیے منظرِ عام پر لایا گیا۔ جماعت اسلامی کے اس سینئیر رکنِ پارلیمنٹ کی پہلی بیوی نے اس موقع پر شوہر کا ساتھ دیا اور  ایک ویڈیو بیان میں اپنے عمر رسیدہ  شوہر کے مؤقف کی  تصدیق کی کہ ان کے شوہر نے نوجوان لڑکی مریم بیگم سے دوسری شادی کرلی ہے۔ مریم بیگم نے بھی ایک علیحدہ ویڈیو میں خود کو غازی نذرالاسلام کی بیوی  قرار دیتے ہوئے کہا کہ شادی 17 جون کو دونوں خاندانوں اور نذر الاسلام کی پہلی بیوی کی موجودگی میں ہوئی تھی۔

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیزن کا شیڈول جاری کر دیا

 بنگلہ دیشی میڈیا  میں سامنے آنے والی رپورٹوں کے مطابق غازی نذرالاسلام اور ان کے خاندان کی تصدیق کے باوجود سوشل میڈیا پر خاتون مریم بیگم  سے متعلق  قانونی دستاویزات منظر عام پر آئی ہیں، جن کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی رکن پارلیمنٹ یا خاتون اور ان کے اہلخانہ نے دستاویز ات میں موجود تضاد پر کوئی وضاحت دی ہے۔ شادی کے پانچ دن بعد نذر الاسلام نے بیوی کو کنوارا ظاہر کر کے اسکی سرکاری نوکری کی سفارش کی؟ ایک دستاویز میں نذر السلام کے ساتھ نظز آنے والی لڑکی مریم کی ازدواجی حیثیت ’غیر شادی شدہ‘ درج ہے اور اس دستاویز  پر غازی نذرالاسلام کی جانب سے 22 جون، یعنی اپنی بتائی ہوئی مبینہ شادی  کی تاریخ کے پانچ روز بعد، سرکاری ملازمت کے لیے سفارش بھی موجود دکھائی دیتی ہے۔ 

دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل

 بنگلہ دیش کے میڈیا کے مطابق یہ خاتون سرکاری ملازمت کی خواہاں تھیں اور غازی نذرالاسلام نے ان کی درخواست کی سفارش کی تھی۔  غازی نذرالاسلام نے ان تمام کہانیوں نظر انداز کرتے ہوئے ایک اور پیچیدہ کہانی سے پردہ اٹھا دیا جو  دال میں کافی کچھ کالا ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔ عمر رسیدہ سیاستدان نذر الاسلام نے یہ دعویٰ کیا کہ 13 جولائی کو وہ ڈھاکا کے موگ بازار میں ایک دفتر گئے تھے جہاں ان کی دونوں بیویاں بھی موجود تھیں۔

 نذر الاسلام نے الزام لگایا کہ  ڈرائیور، دوسری  کے ماموں اور چند نامعلوم افراد نے انہیں یرغمال بنا کر ایک لاکھ ٹکا بھتہ وصول کیا،  ان لوگوں نے نذر الاسلام کے بقول مزید رقم کا مطالبہ کیا اور  ان لوگوں نے ہی ان کی مریم کے ساتھ خفیہ طور پر نجی ویڈیو ریکارڈ کرکے بعد میں سوشل میڈیا پر پھیلا دی۔  نذر الاسلام کے اس دعوے میں کمزوری یہ ہے کہ ویڈیو کلپ مین نذر الاسلام کو اس خاتون کے ساتھ اپنے کمرے میں بیٹھے اور بوس و کنار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔  لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ بازار کے کسی دفتر  میں یرغمال بنا کر بھتہ لینے والوں کی رسائی ان کے گھر کے کمرے تک کیسے تھی۔  

پاکستان نے کابل فضائی حملوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کر دی

  اس سکینڈل کے سوشل میڈیا اور میڈیا میں بہت زیادہ ڈسکس ہونے کے بعد آخر کار جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ وہ اس سارے معاملے کی معلومات اکٹھی کر رہی ہے اور حقائق سامنے آنے کے بعد تنظیم کے اندر تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل احسان الحق محبوب زبیر کے مطابق پارٹی میڈیا رپورٹس، رکنِ پارلیمنٹ، ان کی دونوں بیویوں اور خاتون کے والد کے بیانات کا جائزہ لے رہی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن