صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 54 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
سٹی42: صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (PDWP) کے 56ویں اجلاس میں صوبے بھر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 54 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی جبکہ سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ رفاقت علی بھی اجلاس میں شریک تھے۔
اجلاس میں لاہور، سرگودھا، خانیوال اور شیخوپورہ میں ایکوا بزنس ہب کے قیام کے لیے 49 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ سرگودھا روڈ پر ڈوڈا کرسٹل کیمیکل مل سے جسوال بھابھرا تک سڑک کی تعمیر و مرمت کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے۔
گھڑ سواری میں پاکستان کا تاریخی اعزاز، عثمان خان عالمی رینکنگ میں سرفہرست
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے پروگرام مینجمنٹ یونٹ کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے 2 ارب 50 کروڑ روپے منظور کیے جبکہ ضلع حافظ آباد میں دریائے چناب کے بائیں کنارے کٹاؤ سے تحفظ کے منصوبے کے لیے 1 ارب 30 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں انٹیگریٹڈ کرمنل جسٹس سسٹم منصوبے اور پنجاب ریسورس مینجمنٹ اینڈ پالیسی یونٹ کی تنظیم نو سے متعلق پوزیشن پیپرز کی بھی منظوری دی گئی۔
نجی یونیورسٹی کی زخمی طالبہ کے علاج کیلئےقائم میڈیکل بورڈ کی تشکیل نو
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 کی منظوری اجلاس میں ارب روپے کے لیے
پڑھیں:
مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
فوٹو: فائلکفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی نے مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔
اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
صوبائی حکومتوں کو وفاقی اداروں کے تعاون سے نئے اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔