رومما (ویب ڈیسک) مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے رومما میں سخت گیر یہودی فرقے (حریدی) کے ہزاروں مظاہرین ایک شاہراہ پر احتجاج کر رہے تھے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق یروشلم میں ہونے والا یہ بڑا مظاہرہ درآصل فوج میں بھرتی کے متنازع پالیسی کے خلاف کیا جا رہا تھا۔

مظاہرے میں شامل یہودیوں نے ایسے بینرز اُٹھا رکھے تھے جن میں لکھا تھا کہ یا تو حریدی بنو، یا فوجی — دونوں نہیں” اور “گناہ کرنے سے بہتر ہے مر جانا”۔مظاہرے کے دوران بھیڑ اس قدر بڑھ گئی کہ بیریکیڈ ٹوٹنے لگے، میڈیا ایریا میں دھکم پیل ہوئی اور جھگڑے بھی دیکھنے میں آئے۔

مظاہرین نے شمگر اسٹریٹ اور یرمیاہو اسٹریٹ کے چوراہے کو بلاک کر رکھا تھا اور سڑک پر ٹائر بھی نذرآتش کر رکھے تھے اور شدید نعرے بازی جاری تھی۔احتجاج کے دوران متعدد مقامات پر ڈمپسٹر جلائے گئے، پولیس اور صحافیوں پر پتھر اور انڈے پھینکے گئے۔ جس میں کئی صحافی زخمی بھی ہوئے۔اسی دوران حریدی علاقوں میں چلنے والی ایک تیز رفتار مسافر بس اچانک مظاہرین کے ہجوم میں داخل ہوگئی اور متعدد افراد کو کچل دیا۔

عینی شاہدین اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کے مطابق بس ایک نوجوان کو کئی میٹر تک گھسیٹتی رہی۔ یوسف آئزن تھال بس کے نیچے پھنس گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔س واقعے میں 14 سالہ لڑکا یوسف آئزن تھال ہلاک ہوگیا جب کہ 3 دیگر افراد زخمی ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لیا جس نے دوران تفتیش بتایا کہ مظاہرین نے اسے گھیر کر حملہ کیا گیا اور گاڑی کو آگے بڑھنے سے روکا جا رہا تھا۔

عبرانی میڈیا کے مطابق ڈرائیور نے واقعے سے قبل پولیس ہیلپ لائن پر مدد کی درخواست بھی کی تھی۔الٹرا آرتھوڈوکس جماعتوں شاس اور یونائیٹڈ توراہ یہودیت (UTJ) نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بس ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔اس کے برعکس، قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے کہا کہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ صدر اسحاق ہرزوگ نے واقعے کو خطرناک انتباہ قرار دیتے ہوئے تحمل سے کام لینے اور مزید سانحات سے بچنے کی اپیل کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کے نتیجے میں سیشن جج اور ان کے گن مین موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ گاڑی میں سوار ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کے فوری بعد شہداء اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظامِ انصاف پر دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ بار کونسل نے واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے میں ججز، وکلا اور شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے، حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو حملہ آوروں کی فوری گرفتاری اور واقعے کی جامع تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار عناصر کو قانون کی گرفت سے نہیں بچنے دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں تیز، ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاریاں، سرچ آپریشن جاری
  • بھارتی سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز بعد بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا