Islam Times:
2026-07-24@05:39:44 GMT

بنوں میں دو گروپوں کے تصادم میں تین افراد جاں بحق، 6 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT

بنوں میں دو گروپوں کے تصادم میں تین افراد جاں بحق، 6 زخمی

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ منڈان کی حدود میں پیش آیا جہاں دو گروپوں کے مابین تلخ کلامی لڑائی میں تبدیل ہو گئی اور بعد ازاں دونوں جانب سے فائرنگ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں کے علاقے میتاخیل میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ منڈان کی حدود میں پیش آیا جہاں دو گروپوں کے مابین تلخ کلامی لڑائی میں تبدیل ہو گئی اور بعد ازاں دونوں جانب سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بنوں منتقل کیا گیا، جہاں سے 3 زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث مزید علاج کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پشاور یونیورسٹی کا طالب علم حسن بھی شامل ہے جو چند روز قبل چھٹیاں منانے اپنے گھر آیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت عجب خان، روشان اور حسن کے ناموں سے ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اسپتال پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ دوسری جانب بنوں کے منڈان گیٹ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس اہلکار کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل ہاشم علی خان اپنے بچوں کے ہمراہ گاڑی میں آ رہے تھے کہ حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل ہاشم علی خان اور ان کا 3 سالہ بیٹا زخمی ہو گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پولیس کے مطابق دو گروپوں کے

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ 

ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق