رحمان ڈکیت کا انٹری سانگ بنانے والے مشہور ریپر کا ’دھرندھر 2‘ سے متعلق اہم انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
بالی ووڈ کی حالیہ بلاک بسٹر فلم ’دھرندھر‘ میں رحمان ڈکیت کی انٹری پر مشہور عربی گانا گانے والے بیحرینی ریپر فلپراچی نے فلم کے سیکوئل سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
سوشل میڈیا پربالی ووڈ فلم ’دھرندھر‘ میں ہیرو سے زیادہ ولن کا کردا ادا کرنے والے اکشے کھنہ کے کردار ’رحمان ڈکیت‘ کی تعریف ہورہی ہے۔
خاص طور پر فلم میں ان کی ایک بلوچ رہنما سے ملاقات کے دوران رحمان ڈکیت کی انٹری سین پر گایا جانے والا گانا بے حد وائرل ہورہا ہے اور اکشے کھنہ بھی اپنے انداز میں اس دھن پر رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
اس گانے کا ٹائٹل ’FA9LA‘ یعنی ’فاصلہ‘ ہے، جسے بحرین سے تعلق رکھنے والے ریپر ’فلپراچی‘ نے گایا ہے، یہ گانا پہلی بار فلم کی ریلیز سے ڈیڑھ سال قبل یعنی 6 جون 2024 کو اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا تھا۔
فلپراچی کا اصل نام ’حسام عاصم‘ ہے اور وہ عرب دنیا میں ہپ ہاپ موسیقی کا ایک بڑا نام ہیں جب کہ یہ گانا عربی زبان میں گایا گیا ہے تاہم اس میں لہجہ بحرین میں بولی جانے والی عربی زبان کا ہے۔
افتخار احمد کا دھرندھر گانے پر رقص، ’چاچا ڈکیت‘ کا لقب مل گیا
دھرندھر کی کامیابی کے بعد سیکوئل کا اعلان، ریلیز ڈیٹ بھی سامنے آگئی
بھارتی فلم دھرندھر کے مشہور گانے سے متعلق دلچسپ انکشافات
انڈیا ٹوڈے کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں فلپراچی کا کہنا تھا کہ سچ کہوں تو یہ سب پاگل پن لگ رہا ہے، میرے ڈی ایمز ہر روز بھر رہے ہیں، میں ان لوگوں کا جواب نہیں دے پا رہا جو مجھے اس گانے پر ٹیگ کر رہے ہیں تاہم میں اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
جب ان سے اگلے سال متوقع دھرندھر 2 میں واپسی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ میں میں اسے سرپرائز رکھنا چاہتا تھا، مگر شاید کچھ نہ کچھ ہے، میں سب کچھ بتانا نہیں چاہوں گا، لیکن ہاں، کچھ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ جب پہلی بار مجھے بتایا گیا کہ تمہارا گانا بھارت میں دھوم مچا رہا ہے،تو مجھے یقین نہیں ہوا لیکن جب یہ ٹریک اکشے کھنہ کے ساتھ ہر جگہ وائرل ہوا تو میرے لیے حیران کن تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے لیاری کینگ وار پر بننے والی بھارت کی پروپیگنڈہ فلم ’دھرندھر‘ عالمی سطح پر 1200 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل رحمان ڈکیت رہے ہیں
پڑھیں:
’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنی زندگی سے متعلق ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ معروف گلوکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے آبائی علاقے عیسیٰ خیل میں اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے اور وہ آخرت کی تیاری کو زندگی کا اہم ترین حصہ سمجھتے ہیں۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے حال ہی میں صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، موسیقی اور ذاتی خیالات پر کھل کر گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے۔ میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، مکمل بن چکی ہے۔ اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا ورنہ بعد میں خود ہی دیکھ لیں گے۔ ہمارا اپنا خاندانی قبرستان بھی ہے، جہاں میں نے اپنے لیے ایک قبر مخصوص کر رکھی ہے۔ اس کے ساتھ چند جگہیں اور بھی ہیں جن میں سے ایک کے بارے میں میں نے مذاق میں کہا تھا کہ وہ میری اہلیہ کے لیے ہے لیکن ساتھ ہی کہا کہ مذاق کر رہا ہوں حقیقت میں صرف اپنی قبر محفوظ کروائی ہے۔ اللہ ہم سب پر رحم فرمائے۔
گلوکار نے قبر کے بارے میں بتایا کہ یہ خیال اس وقت آیا جب میں نے ایک فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروائی۔ پھر سوچا کہ میرے لیے بھی ایک جگہ ہونی چاہیے۔ میں اپنے کئی قریبی دوستوں، عزیزوں، خاندان کے افراد اور اپنی والدہ کو کھو چکا ہوں، اسی لیے موت کا خیال ہمیشہ ذہن میں رہتا ہے۔ میری صرف یہی دعا ہے کہ اللہ مجھے پُرسکون موت عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: عطااللہ عیسیٰ خیلوی کس کے لکھے گانے گا کر مشہور ہوئے؟
عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آنے لگیں۔ ایک صارف نے لکھا قبر پہلے سے بنوانا درست نہیں البتہ کفن کی تیاری کی جا سکتی ہے۔
ایک اور نے تبصرہ کیا صرف قبر تیار کر لینا کافی نہیں، اصل تیاری آخرت کی ہونی چاہیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ان کا ایمان مضبوط ہے، ہم تو قبر کا ذکر کرنے سے بھی گھبراتے ہیں جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا قبر بنانے کے بجائے اگر اولڈ ایج ہوم بنا دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عطااللہ عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی قبر قبر گلوکار ویڈیو وائرل