شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مسلح افراد شہریوں سے لوٹ مار کی 2 وارداتوں میں 7 لاکھ 50 ہزار روپے نقد رقم چھین کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں مسلح افراد نے لوٹ مار کی دو وارداتیں کیں، لوٹ مار کا شکار بننے والے شہریوں کی موبائل فون س بنائی گئی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کی وارداتوں میں کچھ پراسراریت ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔

ڈسٹرکٹ ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکوؤں نے بینک سے رقم نکلوا کر جانے والے شہری سے 5 لاکھ روپے جبکہ دوسری واردات میں ڈاکو شہری سے ڈھائی لاکھ روپے نقد لوٹ کر فرار ہوئے۔

مزید پڑھیں

کراچی، پوش علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملازمین کی فہرست تیار

کراچی میں غیر قانونی فیس کیلیے شہری کو دھمکانے والے پارکنگ مافیا کا کارندہ گرفتار

کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

ڈاکوؤں کا 4 رکنی گروہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھا، واقعے کے بعد موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں متاثرین کی جانب سے لٹنے والی نقدی کے حوالے سے بتایا گیا جبکہ لوٹ مار کی وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی تھی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن ممتاز مروت نے بتایا کہ جس شہری سے 5 لاکھ روپے کی رقم چھینی گئی ہے وہ بینک سے 10 لاکھ روپے نکلوا کر آیا تھا اور اس نے الزام عائد کیا ہے کہ بینک کا عملہ واردات میں ملوث ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے اور اس سے واردات دن 2 بجے کے قریب ہوئی ہے جبکہ ویڈیو میں ایک شخص کی جانب سے ڈھائی لاکھ روپے کا دعویٰ کیا جا رہا تھا جبکہ اس نے پولیس کو ڈیڑھ لاکھ روپے بتائے ہیں۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ واردات دن 11 بجے ہوئی تھی اور وہ بھینس فروخت کر کے جا رہا تھا کہ ڈاکو رقم چھین کر فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ وارداتوں میں کچھ پراسراریت ہے جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وارداتوں میں لوٹ مار کی لاکھ روپے شاہ لطیف

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا