Jasarat News:
2026-07-24@08:57:25 GMT

بنگلا دیشی ائرلائن کی کراچی کیلیے پروازوں کا شیڈول جاری

اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

260108-01-6

کراچی (مانیٹر نگ ڈ یسک ) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطے کی بحالی میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور بنگلا دیش کی بیمان ائیرلائن نے کراچی کے
لیے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کئی سال بعد بنگلا دیش کی بیمان ائیرلائن کی پہلی پرواز 29 جنوری کو ڈھاکا سے کراچی پہنچے گی، ابتدائی طور پر بیمان ائیر ڈھاکا اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار 2 پروازیں چلائے گی۔ اس سے قبل بنگلا دیش سے آخری براہ راست پرواز 2012 میں کراچی آئی تھی۔ بیمان ائیرلائن نے ڈھاکا سے کراچی کی پروازوں پر نشستوں کی بکنگ شروع کر دی ہے اور ٹریول ایجنٹس کے مطابق بکنگ کھلتے ہی ابتدائی پروازوں کی تمام نشستیں چند گھنٹوں میں بک ہو گیں۔ ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان فضائی رابطے کی بحالی پر دونوں ملکوں کے عوام پرجوش ہیں۔ یاد رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکومتی ہدایات پر چند دن قبل ہی بیمان ائیرلائن کو کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت دی تھی جبکہ پی آئی اے اور بیمان ائیر کے درمیان کارگو کی نقل و حمل کے لیے گزشتہ ماہ معاہدہ طے پا چکا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بیمان ائیرلائن بنگلا دیش کے درمیان

پڑھیں:

ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئےمعاہدے

( ویب ڈیسک ) ایران اور عراق نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے چار معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیے۔

 عراقی وزیراعظم کے دورہ تہران کے موقع پر معاہدوں پر دستخط کیے گئے، یہ معاہدے خسروی خانقین بغداد ریلوے کی تعمیر، بغداد اورتہران کو سسٹر سٹیز بنانے، پبلک ایڈمنسٹریشن میں تعاون، تربیت اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سے متعلق کیے گئے۔

 معاہدے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم علی الزیدی کی موجودگی میں کیے گئے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عراق سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات کو مضبوط بنانا ترجیح ہے۔
 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئےمعاہدے
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی